• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کورلش عثمان میں عثمان کی دوسری بیوی کا کردار کون ادا کرے گا؟

شائع February 14, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ترکی کے مشہور ڈرامے کورلش عثمان کے سیزن 2 کی اب تک 18 اقساط نشر ہوچکی ہیں اور اس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ڈرامے کو دیکھنے والوں کو اس کی کہانی تو معلوم ہی ہوگی اور وہ اس حوالے سے تجسس رکھتے ہیں کہ اس میں عثمان غازی کی دوسری بیوی کا کردار کب سامنے آئے گا اور کون اسے ادا کرے گا۔

عثمان کی پہلی بیوی تو بالا خاتون ہے اور دوسری بیوی ملہن خاتون ہوں گی اور اب اس کے لیے ایک اداکارہ کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

کورلوش عثمان کے آفیشل انسٹاگرام پیج میں اس اداکارہ کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا، جس میں یہ تو واضح نہیں کیا کہ وہ کونسا کردار ادا کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مگر ترک میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ اداکارہ ملہن خاتون کا کردار آنے والی اقساط میں ادا کریں گی۔

اس کردار کے لیے ترکی کی مشہور اداکارہ یلڈز چارا ایٹوکسی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

تاریخی حقائق کے مطابق عثمانیہ سلطنت کے بانی نے 2 شادیاں کی تھیں اور دوسری بیوی کا نام ملہن خاتون تھا، جس سے ان کا بیٹا اورحان خان ہوا تھا، جس نے عثمان غازی کے بعد سلطنت عثمانیہ کو آگے بڑھایا تھا۔

یہ اداکارہ کون ہیں؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یلڈز چارا کی پیدائش یکم اپریل 1986 کو ازمیر میں ہوئی تھی اور اسی شہر سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد تھیٹر اور ایکٹنگ کا 2 سالہ کورس کیا۔

2004 سے وہ ڈراموں میں کام کررہی ہیں اور اب تک متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم ان کو شہرت 2011 میں Öyle Bir Geçer Zaman ki نامی ڈرامے سے ملی اور اب وہ کورلوش عثمان کا حصہ بن رہی ہیں۔

ملہن خاتون کون تھیں؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کے بارے میں تاریخی حقائق زیادہ واضح نہیں، مگر متعدد تاریخ دانوں کا ماننا ہے کہ وہ اناطولیہ کے عمر بے کی بیٹی تھیں، جبکہ کچھ کہتے ہیں کہ وہ اناطولیہ میں سلجوق وزیر عمر عبدالعزیز بے کی بیٹی تھیں۔

تاہم یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے اور ڈرامے میں کیا دکھایا جاتا ہے وہ تو آنے والے ہفتوں میں معلوم ہوگا۔

خیال رہے کہ کورلش عثمان کا دوسرا سیزن اکتوبر 2020 میں شروع ہوا تھا، جس میں ارطغرل غازی کے انتقال کے بعد عثمان کو قائی قبیلے کا سردار بننے دکھایا گیا۔

عثمان اپنی ریاست قائم کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں، جن کے سامنے آیا نکولا بڑی رکاوٹ ہے جو اینگول کا گورنر ہے۔

ڈرامے میں ارطغرل غازی کی وصیت کے تحت عثمان اولاد کے لیے دوسری شادی کریں گے جو آنے والے ہفتوں میں کسی وقت ہوگی اور اس سے پہلے ملہن خاتون کا کردار ڈرامے کا حصہ بنے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024