• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملک میں موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ

شائع February 17, 2021
ورکرز بائیکوں کی اسمبلنگ کرتے ہوئے—فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
ورکرز بائیکوں کی اسمبلنگ کرتے ہوئے—فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

کراچی: چینی بائیک اسمبلرز نے عالمی منڈی میں خام مال مہنگا ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں 2 سے 3 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس موٹرز نے اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے کا کہتے ہوئے یونیک 70 سی سی موٹرسائیکل کے 2 ماڈلز کی قیمتوں پر 20 فروری سے ڈھائی ہزار روپے کے اضافے سے آگاہ کردیا جبکہ میمن موٹرز نے سپر اسٹار 70 سے 100 سی سی بائیکس پر 2 سے 3 ہزار روپے بڑھا دیے۔

یہ اضافہ ملک میں 94 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کرنے اور گزشتہ 6 ماہ سے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم ہونے کے باجود دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر 21-2020 کے دوران مکمل بلٹ اپ (سی بی یو) بائیکس کی درآمد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 161 فیصد تک بڑھ کر 14 لاکھ ڈالر رہی۔

مزید یہ کہ ٹو وہیلرز کی مقامی اسمبلی کے لیے مکمل اور سیمی ناکڈ ڈاؤن (سی کے ڈی) کی درآمد رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 10 فیصد کم ہوکر ایک کروڑ ڈالر رہی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ جاپانی بائیک میکر اٹلس ہونڈا نے جنوری 2021 کے دوران دوسری مرتبہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

اس سے قبل جنوری کے آغاز پر بھی کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل ماڈلز کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ کے اندر دوسری مرتبہ ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ

جنوری میں اٹلس ہونڈا کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ 2400 سے 3400 روپے تک تھا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل نومبر میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے باوجود جاپانی اور چینی بائیک اسمبلرز نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 500 سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔

ملک کے دوسرے بڑے بائیک اسمبلر یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے 70 سی سی سے 125 سی سی تک کے مختلف ماڈلز پر 500 روپے تک کا اضافہ کیا تھا اور اپنے مجاز ڈیلرز کو بھیجے گئے خط میں اسمبلر نے قیمتوں میں اضافے کو خام مال کی قیمتوں کے بڑھنے پر پیدواری لاگت میں اضافے سے جوڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024