• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

انگین التان کا کاشف ضمیر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

شائع February 27, 2021
ترک اداکار نے کاروباری شخصیت کاشف ضمیر سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا
— فائل فوٹو: چوہدری کاشف ضمیر فیس بک
ترک اداکار نے کاروباری شخصیت کاشف ضمیر سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا — فائل فوٹو: چوہدری کاشف ضمیر فیس بک

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان دوزیتان نے گزشتہ دنوں کاروباری شخصیت کاشف ضمیر سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

معاہدے کی منسوخی سے متعلق پریس ریلیز میں ترک اداکار نے کہا تھا کہ میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ میں نے پاکستانی کمپنی 'چوہدری گروپ آف انڈسٹریز' سے برانڈ ایمبسیڈر کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ کاشف ضمیر نے طے کی گئی مدت کے باوجود معاہدے کے کسی بھی شرائط کو پورا نہیں کیا اور اسی لیے ہم نے یکطرفہ طور پر معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: انگین التان نے کاشف ضمیر کے ساتھ برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ منسوخ کردیا

اس میں مزید کہا گیا تھا کہ تحریری معاہدے کے مطابق متعلقہ کمپنی، متفقہ رقم کا نصف حصہ پریس کانفرنس اور معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل ادا کرنے کی پابند تھی لیکن ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔

— فائل فوٹو: چوہدری کاشف ضمیر فیس بک
— فائل فوٹو: چوہدری کاشف ضمیر فیس بک

پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ اداکار کا اب میاں کاشف ضمیر، محمد اسمٰعیل اور ان کی کمپنی چوہدری گروپ آف انڈسٹریز سے کوئی واسطہ نہیں رہا اور نہ ہی مستقبل میں کوئی تعلق قائم ہوگا۔

حال ہی میں انگین التان دوزیتان کے میڈیا آفس نے ایک اور بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستانی کمپنی چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے مالک اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ ختم کرنے سے متعلق پچھلی پریس ریلیز اب بھی برقرار ہے۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق ترک اداکار نے اعلان کیا کہ اگر کاشف ضمیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان سے متعلق بے بنیاد دعوے بند نہ کیے گئے تو بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے پاکستان آنے کی افواہیں

انگین التان کے میڈیا منیجر کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ترک اداکار کا کاشف ضمیر کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے کاشف ضمیر کو مکمل قانونی ضابطے کے تحت آگاہ کیا گیا تھا۔

— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پریس ریلیز میں کاشف ضمیر کی جانب سے میڈیا کو دیے گئے بیانات پر حیرت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کاشف ضمیر کے مبینہ طور پر خود ساختہ بیانات پر قانونی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان دوزیتان 2 روزہ دورے پر گزشتہ سال 10 دسمبر کو پاکستان کے شہر لاہور پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل' کے مرکزی کردار کے پاکستان میں میزبان کاشف ضمیر کی گرفتاری اور ضمانت

انگین التان دوزیتان نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر لاہور پہنچے تھے، دورے کے دوران انہوں نے چوہدری ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے ساتھ معاہدے بھی کیے اور مذکورہ کمپنی نے انہیں اپنا سفیر بھی مقرر کیا تھا۔

پاکستان کے دورے پر 10 دسمبر کو پہنچنے کے بعد انہوں نے 11 دسمبر کو لاہور کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

— فائل فوٹو: چوہدری کاشف ضمیر فیس بک
— فائل فوٹو: چوہدری کاشف ضمیر فیس بک

جس کے کچھ روز بعد یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوئیں کہ ترک اداکار کو پاکستان بلانے والے کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم ہے اور 8 مقدمات میں ملوث ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔

یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ کاشف ضمیر نے انگین التان کو طے شدہ رقم ادا نہیں کی جس کے بعد کاشف ضمیر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ترک اداکار سے معاہدے کے حوالے سے کاشف ضمیر نے کہا کہ آدھی ادائیگی انہیں پاکستان آنے پر کی گئی اور باقی شوٹنگ اور کمرشل پر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار کی پاکستان آمد

کاشف ضمیر نے کہا تھا کہ ترک اداکار کے ساتھ ہونے والے ہمارے معاہدے کی ایک کاپی لیک ہوگئی ہے لیکن پورا معاہدہ میڈیا کے سامنے نہیں آیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں گزشتہ برس ستمبر میں ترک اداکار اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے اور ایک ویڈیو میں انگین التان دوزیتان نے کہا تھا کہ 'میں بلیو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر بہت پرجوش ہوں اور جلد پاکستان آؤں گا'۔

تاہم ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے بلیو ورلڈ سٹی کو غیر قانونی قرار دیے جانے کی وجہ سے اپنا معاہدہ منسوخ کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کا اس وقت متوقع دورہ پاکستان بھی ملتوی ہوگیا تھا۔

تبصرے (3) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Feb 28, 2021 03:31am
ایسے واقعات ہماری پوری قوم کو بدنام کرنے کے لیے کافی ہیں۔ غلط کام کرنے والے یقیناً نہ سمجھ لوگ ہیں۔
نعمان Feb 28, 2021 08:04am
ہم اس طرح کیسا امیج پیش کر رہے ہیں؟
Bash Qamar Feb 28, 2021 10:10am
The more, the Turks get closer to Pakistanis, the sooner they will find how crook we are.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024