• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شان شاہد کا رواں برس فلم 'ضرار' ریلیز کرنے کا اعلان

شائع February 28, 2021
این سی او سی نے 15 مارچ سے سینما کھولنے کی اجازت دے دی ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ
این سی او سی نے 15 مارچ سے سینما کھولنے کی اجازت دے دی ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ

ملک میں کووڈ 19 کیسز میں کمی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے چند روز قبل مختلف پابندیوں میں نرمی لانے کا اعلان کیا تھا۔

این سی او سی نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ 15 مارچ سے انڈور (بند مقامات پر) شادیوں کی تقریبات اور سینما اور مزارات کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

گزشتہ برس چند پاکستانی فلمیں رواں برس ریلیز کے لیے تیار تھیں مگر کورونا کے باعث سینما گھروں کو بند کیے جانے کی وجہ سے انہیں ریلیز نہیں کیا گیا اور جن فلموں کی شوٹنگ جاری تھی، ان کی شوٹنگ بھی کچھ وقت کے لیے روک دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں کمی: تجارتی سرگرمیوں پر اوقات کار کی حد ختم، 'انڈور' شادیوں کی اجازت

اور اب این سی او سی نے 15 مارچ سے سینما کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد ملک میں پاکستانی فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔

این سی او سی کی جانب سے 25 جنوری کو مذکورہ بیان سامنے آیا تھا جس کے بعد حال ہی پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد نے رواں برس اپنی فلم 'ضرار' ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ برس ریلیز نہیں ہوسکی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں شان شاہد نے کہا سینما کھلنے کے فیصلے کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے بڑی خبر قرار دیا۔

شان شاہد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ بالآخر مارچ میں سینما دوبارہ کھلنے جارہے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ 'ہم 2020 میں فلم ضرار ریلیز کرنے کے لیے تیار تھے لیکن کورونا کی وجہ سے اسے ریلیز نہیں کیا گیا تھا'۔

شان شاہد نے کہا کہ اب انشااللہ 2021 میں 'ضرار' کو ریلیز کیا جائے گا۔

گزشتہ برس شان شاہد نے مداحوں کے لیے فلم کا ٹریلر یوم پاکستان کے موقع پر تحفے کے طور پر جاری کیا تھا۔

ٹریلر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ کورونا کے باعث گھروں میں رہیں اور اس ٹریلر سے محظوظ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شان شاہد کی فلم ’ضرار‘ کا ٹریلر جاری

3 منٹ 34 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں شان شاہد کو ضرار نامی کردار میں پیش کیا گیا تھا، جو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے جڑے ہوئے ہیں۔

ایک ایسی دنیا جہاں جنگ کبھی ختم نہیں ہوتی وہاں ان کا کردار امن کی تلاش میں نظر آیا۔

— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

ٹریلر میں اداکارہ کرن ملک، شان شاہد کے ہمراہ رومانوی کردار میں نظر آئیں، اس فلم میں نیئر اعجاز بھی موجود ہیں جو منفی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی خود شان شاہد نے تحریر کی ہے جبکہ ندیم بیگ بھی فلم میں اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

تاہم شان شاہد نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس فلم کو رواں برس کس تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024