• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پیپلز پارٹی میں سابق فاٹا سے آزاد سینیٹر شمیم آفریدی کی شمولیت

شائع March 10, 2021
آزاد سینیٹر شمیم آفریدی نے عشائیے میں باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی
آزاد سینیٹر شمیم آفریدی نے عشائیے میں باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے فاٹا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر شمیم آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

پیپلز پارٹی کی نومنتخب سینیٹر شیری رحمٰن کی جانب سے پارٹی سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔

آزاد سینیٹر شمیم آفریدی نے عشائیے میں باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں سینیٹر شمیم آفریدی نے شمولیتی دستاویزات پر دستخط کیے، جس کے بعد انہیں پارٹی کا روایتی مفلر بھی پہنایا گیا

عشائیے میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، فیصل کریم کنڈی، نوید قمر، لطیف کھوسہ، ہمایوں خان، سعید غنی، امجد آفریدی و دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے نو منتخب سینیٹر عبدالقادر تحریک انصاف میں شامل

اس موقع پر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کی اکثریت کو دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان کو شکست تسلیم کر لینی چاہیے۔

واضح رہے کہ پیر کو ہی سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ سے محروم ہونے کے بعد آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے نو منتخب سینیٹر عبدالقادر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

نو منتخب سینیٹر عبدالقادر نے حکمراں جماعت میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں کیا۔

عبدالقادر کو سینیٹ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی اور انہوں نے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024