• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کرکٹر عمر گل کے ہاں ننھی پری کی آمد

شائع March 10, 2021
عمر گل نے تیسرے بچے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
عمر گل نے تیسرے بچے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ دنوں کرکٹر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اب کرکٹر عمر گل کے گھر بھی ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

عمر گل نے تیسرے بچے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'اللہ نے ہمیں ایک مرتبہ پھر اپنی رحمت سے نوازا ہے'۔

عمر گل نے مزید لکھا کہ 'زینب گھر آگئی ہے، بچی اور اس کی والدہ دونوں صحت مند ہیں'۔

کرکٹر احمد شہزاد نے عمر گل کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی۔

میزبان، گلوکار و اداکار فخر عالم نے لکھا کہ بہت بہت مبارک ہو، اللہ زینب کو ہمیشہ صحت اور خوشیوں سے نوازے، آمین۔

خیال رہے کہ عمر گل نے 2010 میں دبئی میں مقیم ڈاکٹر سے شادی کی تھی اور ان کے 3 بچے ہیں۔

ان کی بیٹی ریحاب عمر کی پیدائش مئی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

عمر گل حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ مقرر ہوئے تھے لیکن پی ایس ایل کو کورونا کیسز کے اضافے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024