• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

امریکا میں تین مساج پارلرز میں فائرنگ، خواتین سمیت 8 افراد ہلاک

شائع March 17, 2021
اٹلانٹا کے پولیس چیف روڈنی برائنٹ نے کہا کہ متاثرین ایشیائی ہوسکتے ہیں۔ 
---فوٹو: اے پی
اٹلانٹا کے پولیس چیف روڈنی برائنٹ نے کہا کہ متاثرین ایشیائی ہوسکتے ہیں۔ ---فوٹو: اے پی

امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک نواحی علاقے میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے بیشتر ایشیائی نژاد خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق منگل کی شام کو اٹلانٹا اور ایک نواحی علاقے کے مساج پارلرز میں فائرنگ کی گئی اور ہلاک ہونے والے والوں میں زیادہ تر ایشیائی نژاد خواتین تھیں۔

مزید پڑھیں: کینیڈا کے وزیراعظم کی ایشیائی باشندوں پر نسل پرستانہ حملوں کی مذمت

اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 21 سالہ مشتبہ شخص کو جنوب مغربی جارجیا سے حراست میں لیا گیا۔

چیروکی کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے ترجمان کیپٹن جے بیکر نے بتایا کہ تقریباً شام 5 بجے حملے شروع ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ اٹلانٹا سے 30 کلومیٹر شمال میں ایک دیہی علاقے کے قریب واقع ’ینگز ایشین مساج‘ پالر میں فائرنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں: نسل پرستانہ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کے بعد ٹرمپ نے ٹوئٹ حذف کردی

جے بیکر نے بتایا کہ دو افراد جائے وقوع پر ہی دم توڑ گئے اور 3 کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو کی بھی موت ہوگئی۔

تاہم جائے وقوع سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

علاوہ ازیں صبح 5:50 بجے کے قریب اٹلانٹا کے بک ہیڈ علاقے میں پولیس کو ڈکیتی کی واردات سے متعلق کال موصول ہوئی اور جب پولیس ’گولڈ سپا‘ پہنچی تو وہاں 3 خواتین کی لاشیں ملیں جنہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسی دوران پولیس کو دوبارہ فائرنگ سے متعلق ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی اور جب اہلکار سڑک پار کرکے ایک اور سپا تھراپی سینٹر پہنچے تو خاتون کی لاش ملی اور اسے بھی گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘میرے جسم میں نسل پرستانہ ہڈی نہیں ہے‘

اٹلانٹا کے پولیس چیف روڈنی برائنٹ نے کہا کہ ’ہلاک ہونے والے ایشیائی ہوسکتے ہیں‘۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا گیا کہ اٹلانٹا میں اس کے سفارت کاروں نے پولیس سے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین کورین نژاد تھیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ اٹلانٹا میں اس کے قونصل جنرل کا دفتر خواتین کی شہریت کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ ہلاکتیں ایشین امریکیوں کے خلاف حالیہ حملوں کی لہر کے دوران ہوئی ہیں۔

گورنمنٹ برائن کیمپ نے سماجی روابط کی ویب سائب ٹوئٹر پر کہا کہ ’ہم سب ان خوفناک کارروائیوں کے متاثرین کے لیے دعا گو ہیں‘۔

بعد ازاں چورتھ شوٹنگ میں مشتبہ شخص کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مد سے گرفتار کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ووڈ اسٹاک سے تعلق رکھنے والے رابرٹ آرون لانگ کو جنوب میں کرسپ کاؤنٹی میں تحویل میں لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں اور ان واقعات میں زیادہ تر نائٹ کلبوں کو نشانہ بنایا گیا۔

جس میں قابل ذکر واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں رونما ہوا تھا۔

فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ برس نومبر میں امریکی ریاست نیویارک میں رات گئے منعقد پارٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024