• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آسٹریلیا میں شدید بارشیں، 50 سال کا بدترین سیلاب آگیا

شائع March 21, 2021

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر شدید بارشوں کے نتیجے میں 50 سال کا بدترین سیلاب آیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

بارش کے نتیجے میں آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور ریاستی دارالحکومت سڈنی کے زیریں علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

کئی مقامات پر سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور اسکول بھی پیر کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ کچھ دن تک جاری رہے گا جس کی وجہ سے آنے والے چند دن تک صورتحال میں بہتری ممکن نہیں۔

سڈنی میں سیلاب کے بعد نواحی علاقے میں کئی مکانات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں — فوٹو: رائٹرز
سڈنی میں سیلاب کے بعد نواحی علاقے میں کئی مکانات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں — فوٹو: رائٹرز
سیلاب کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کے دریائے میننگ میں ایک گھر تیر رہا ہے — فوٹو: رائٹرز
سیلاب کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کے دریائے میننگ میں ایک گھر تیر رہا ہے — فوٹو: رائٹرز
شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے تک پانی میں ڈوب گئے — اے ایف پی
شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے تک پانی میں ڈوب گئے — اے ایف پی
ایک خاتون سڈنی میں بدترین سیلاب کے بعد ڈوبے ہوئے پارک کی تصویر لے رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
ایک خاتون سڈنی میں بدترین سیلاب کے بعد ڈوبے ہوئے پارک کی تصویر لے رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے بندرگاہ بھی ڈوبی ہوئی ہے— فوٹو: رائٹرز
نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے بندرگاہ بھی ڈوبی ہوئی ہے— فوٹو: رائٹرز
ایک ٹرک سیلابی پانی کے ریلے سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے— فوٹو: اے پی
ایک ٹرک سیلابی پانی کے ریلے سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے— فوٹو: اے پی