• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

بھارت کی دو ریاستوں میں انتخابات مودی کیلئے اہم معرکہ

شائع March 27, 2021
یہ دونوں ریاستوں میں انتخابات کا پہلا مرحلہ ہے جن کے نتائج کئی ماہ بعد تک سامنے نہیں آئیں گے — فوٹو: رائٹرز
یہ دونوں ریاستوں میں انتخابات کا پہلا مرحلہ ہے جن کے نتائج کئی ماہ بعد تک سامنے نہیں آئیں گے — فوٹو: رائٹرز

بھارت کی ریاستوں آسام اور مغربی بنگال میں ریاستی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا جس میں کورونا وبا کے باعث مشکل میں گھرے رہنے اور زرعی اصلاحات کے خلاف کسانوں کے کئی ماہ سے جاری احتجاج کے بعد وزیر اعظم کی نریندر مودی کی حمایت کا اندازہ ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق سال 2019 میں دوبارہ پانچ سال کے لیے منتخب ہونے والے نریندر مودی کی اقتدار پر گرفت کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ملک کے شمال میں دارالحکومت نئی دہلی کے اطراف کسانوں کے احتجاج کے بعد دونوں مشرقی ریاستوں میں یہ پہلے انتخابات ہیں۔

یہ دونوں ریاستوں میں انتخابات کا پہلا مرحلہ ہے جن کے نتائج کئی ماہ بعد تک سامنے نہیں آئیں گے۔

کورونا وائرس کے تمام تر خدشات کے باوجود انتخابی مہم کے دوران سیاستدان سماجی فاصلے کو نظرانداز کرتے دکھائے دیے، تاہم ہفتے کو جہاں ایک طرف مغربی بنگال میں پولنگ سینٹرز کے باہر لوگ قطاروں میں کھڑے دکھائی دیے وہیں سیکیورٹی اہلکاروں اور الیکشن عملے میں ماسک، گلوز اور سینیٹائزرز تقسیم کیے گئے۔

مزید پڑھیں: بھارتی حکمران جماعت کو دہلی میں بدترین شکست، عام آدمی پارٹی کامیاب

نریندر مودی اور وزیر داخلہ اَمیت شاہ نے مغربی بنگال میں اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے بڑھ چڑھ کر مہم چلائی اور مقامی سیاستدانوں کو ترینامول کانگریس پارٹی سے دور کرکے اپنی طرف کرنے کی کوشش کی، جن کی رہنما ممتا بینرجی 2011 سے ریاست کی وزیر اعلیٰ ہیں۔

ایک ریٹائرڈ اسکول ٹیچر نے 'رائٹرز' کو بتایا کہ اہم مدمقابل جماعتیں اس بار مضبوط ہیں اور موڈ کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

بی جے پی کی ملک کی 28 ریاستوں میں سے درجن بھر ریاستوں میں حکومت ہے جبکہ دیگر کئی ریاستوں میں اس نے اتحاد بنا کر حکومت قائم کر رکھی ہے، تاہم وہ مغربی بنگال میں کبھی اقتدار میں نہیں آئی جو ایک وقت میں تین دہائیوں سے زائد عرصے تک کمیونسٹ کا گڑھ تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی یہاں سے بینرجی کو شکست دے دیتی ہے تو اس سے وسیع تر مخالفت کو شدید دھچکا لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: انتخابات میں 'بی جے پی' کو شکست دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کا اتحاد

9 کروڑ افراد کے ساتھ ملک کی چوتھی سب سے زیادی آبادی والی ریاست وفاقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اہمیت رکھتی ہے، ایوان بالا کے اراکین کا انتخاب ریاستی اسمبلیوں سے ہوتا ہے۔

دوسری جانب پڑوسی ریاست آسام میں، جہاں بی جے پی کی قیادت میں اتحاد دوسری مدت کے لیے میدان میں ہے، پولنگ کا آغاز جلدی ہوا اور اپنے روایتی ملبوسات میں خواتین پولنگ کے آغاز سے قبل ہی ووٹنگ سینٹرز کے باہر قطاروں میں نظر آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024