• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

سجل علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 70 لاکھ ہوگئی

شائع April 4, 2021
سجل علی اس وقت انسٹاگرام پر صرف 97 افراد کو فالو کررہی ہیں— فوٹو: انسٹاگرام
سجل علی اس وقت انسٹاگرام پر صرف 97 افراد کو فالو کررہی ہیں— فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ سجل علی کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی اداکاری کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

سجل علی سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں رہتیں اور اب ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 70 لاکھ ہوگئی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام فالوورز کا یہ سنگِ میل گزشتہ روز عبور کیا۔

مزید پڑھیں: سجل اور احد کی ویب سیریز 'دھوپ کی دیوار' کی پہلی جھلک

خیال رہے کہ 'الف'، 'آنگن' جیسے ڈراموں سے لے کر 'یہ دل میرا' میں اپنی زبردست اداکاری کے باعث سجل علی نے مداحوں کی پذیرائی حاصل کی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اور وہ رواں برس جنوری میں جمائما گولڈ اسمتھ کی رومانوی کامیڈی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وڈ اٹ' کی کاسٹ کا حصہ بھی بنی ہیں۔

علاوہ ازیں وہ زی فائیو کی ویب سیریز 'دھوپ کی دیوار' میں اپنے شوہر اور اداکار احد رضا میر کے ساتھ نظر آئیں گی۔

’دھوپ کی دیوار‘ کی کہانی معروف ڈراما اور ناول عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

70 لاکھ فالوورز کے بعد اداکارہ سجل علی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی ادکاراؤں میں چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سجل علی کی سالگرہ پر مداحوں کی مبارکباد

سجل علی اس وقت انسٹاگرام پر صرف 97 افراد کو فالو کررہی ہیں جن میں ان کے قریبی دوست اور اہلخانہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 84 لاکھ ہے۔

دوسرے نمبر پر اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 82 لاکھ ہے جبکہ ماہرہ خان تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 72 لاکھ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024