• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

یورپی یونین ایجنسی کی 'پی آئی اے' پر سفری پابندیوں میں توسیع

شائع April 8, 2021
ایجنسی نے 31 مارچ 2021 کو اس معطلی میں تین ماہ کی توسیع کردی تھی — فائل فوٹو / ااے ایف پی
ایجنسی نے 31 مارچ 2021 کو اس معطلی میں تین ماہ کی توسیع کردی تھی — فائل فوٹو / ااے ایف پی

یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) پر سفری پابندیوں میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی۔

ایجنسی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کو ہدایت کی ہے کہ وہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) سے جولائی میں شیڈول اپنا سیفٹی آڈٹ کروائے۔

ای اے ایس اے نے جولائی 2020 میں سیفٹی خدشات کے باعث پی آئی اے کو چھ ماہ کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے سے معطل کردیا تھا۔

بعد ازاں ایجنسی نے 31 مارچ 2021 کو اس معطلی میں تین ماہ کی توسیع کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی

تاہم پاکستانی حکام کو حالیہ آگاہی میں ای اے ایس اے نے کہا کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان کے حوالے سے اہم سیفٹی تشویش ظاہر کی ہے، جو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سرٹیفکیشن اور نگرانی کی صلاحتیوں کے متعلق سنگین پستی کی طرف اشارہ ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ وہ معطلی ختم کرتے وقت اس طرح کی معلومات پر غور کرے گی۔

پی سی سی اے اور پی آئی اے کی جانب سے پروازوں پر پابندی ہٹانے کی درخواست کے متعلق یورپی ایجنسی کا کہنا تھا کہ ان کی اس فلائٹ عملے اور انجینئرز کی خدمات حاصل کرنے کی پیشکش، جن کے پاس پاکستانی لائسنسز نہ ہوں، سے پی سی اے اے کی نگرانی کی صلاحتیوں کے حوالے سے خدشات مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں: 'سیفٹی آڈٹ تک یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی نہیں ہٹائی جائے گی'

ای اے ایس اے کے خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ پاکستان کے 'آئی سی اے او' کے جولائی میں شیڈول آڈٹ، پی سی اے اے سے جاری تکنیکی مشاورت، کورونا بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات اور نتیجے میں سفری پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایجنسی نے معطلی ختم کرنے کے بجائے اسے اس وقت تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے جب تک اسے ہٹانے کے لیے ضروری معلومات فراہم نہیں ہوجاتی۔


یہ خبر 8 اپریل 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024