• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، شیخ رشید

شائع April 9, 2021
شیخ رشید نے کہا کہ جو ایف آئی اے میں سالہا سال سے بیٹھے ہوئے ہیں انہیں اگلے 15 روز میں تبدیل کریں گے — فوٹو: ڈان نیوز
شیخ رشید نے کہا کہ جو ایف آئی اے میں سالہا سال سے بیٹھے ہوئے ہیں انہیں اگلے 15 روز میں تبدیل کریں گے — فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں اور ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 'جہانگیر ترین کا مسئلہ بہت حساس ہے، انہیں پی ٹی آئی کی حکومت میں انصاف ملے گا اور عدالتیں آزاد ہیں، میں عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہوتی نہیں دیکھ رہا، وہ نہ صرف اپنے 5 سال پورے کریں گے بلکہ اگلے عام انتخابات میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے'۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی درخواست پر جہانگیر ترین، اہلخانہ کے 36 بینک اکاؤنٹس منجمد

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان شدید اختلافات سے متعلق انہوں نے کہا کہ 'پیپلز پارٹی اس وقت مثبت سوچ رکھنے والی پارٹی ہے، مسلم لیگ (ن) خود اپنے لیے بحران پیدا کر رہی ہے، اس نے عظیم افواج کے خلاف جو زبان استعمال کی اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، پیپلز پارٹی سمجھدار جماعت ہے اور آصف زرداری تاش چھاتی سے لگا کر کھیل رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، مولانا فضل الرحمٰن سے کہا تھا کہ بچوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں آپ خراب ہوں گے، ان کی سیاست کو بہت نقصان پہنچا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'عمران خان کے لیے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں ہے صرف مہنگائی چیلنج ہے، اپوزیشن ٹھس ہوچکی ہے، عمران خان کا مشن ہے کہ وہ مہنگائی کنٹرول کریں گے اور وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاست الگ ہو چکی ہے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ جس دن نواز شریف پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کریں گے انہیں 24 گھنٹے میں سفری دستاویز جاری کریں گے۔

شیخ رشید نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے سے کہا کہ 'رمضان میں ہم پورا پیکج بنا رہے ہیں، وہ لوگ جو ایف آئی اے میں سالہا سال سے بیٹھے ہوئے ہیں انہیں اگلے 15 روز میں تبدیل کریں گے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ایف آئی اے میں تنخواہوں کی وجہ سے بڑی کشش ہے، ہر افسر یہیں آنا چاہتا ہے، ایف آئی اے میں تبادلے کے لیے جتنا دباؤ مجھ پر ہے شاید کسی وزیر پر نہیں رہا ہوگا'۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے، ہم افغانستان میں امن کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہمارے امریکا اور چین سے اچھے تعلقات ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024