• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

فلموں جیسا بچھڑے ہوئے خاندان کے ملاپ کا قصہ دنگ کردے گا

شائع April 12, 2021 اپ ڈیٹ April 13, 2021
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

بچھڑے ہوئے خاندان کا ایسا ملاپ آپ نے کبھی دیکھا یا سنا نہیں ہوگا۔

درحقیقت یہ کسی فلم کی کہانی جیسا واقعہ ہے جو چین میں اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون اپنے بیٹے کی شادی کے دن تیاریاں کررہی تھی تو اس کے سامنے یہ دنگ کردینے والا انکشاف ہوا کہ دلہن تو درحقیقت اس کی عرصے سے گمشدہ بیٹی ہے۔

نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق ماں کو اس کا علم دلہن کے ہاتھ پر موجود پیدائشی نشان سے ہوا۔

اس نشان کو دیکھ کر لڑکے کی ماں نے فوری طور پر دلہن کے والدین سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اپنی بیٹی کو 20 سال قبل گود لیا تھا۔

دلہن کے والدین اس سوال پر حیران رہ گئے کیونکہ انہوں نے گود لینے کے واقعے کو اپنی بیٹی سمیت بیشتر افراد سے چھپا رکھا تھا۔

تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ انہیں یہ لڑکی بچپن میں ایک سڑک کے کنارے سے ملی تھی اور پھر انہوں نے اس کی پرورش کی۔

دلہن یہ سن کر اپنی اصل ماں سے گلے مل کر رونے لگی اور اپنی ماں سے ملاقات کو شادی کے دن سے زیادہ پرمسرت قرار دیا۔

ماں بیٹی کا ملاپ تو پرمسرت تھا مگر دلہن نے شادی پر تحفظات کا اظہار کیا کیونکہ اب اسے دلہے کی ماں سے اپنے اصل رشتے کا علم ہوچکا تھا۔

تاہم اس وقت یہ انکشاف ہوا کہ دلہا اس کا بھائی نہیں بلکہ اس کی ماں نے اسے گود لیا تھا۔

ماں نے وضاحت کی کہ کئی برس تک بیٹی کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس نے لڑکے کو گود لیا تھا کیونکہ اسے لگا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو کبھی تلاش نہیں کرسکے گی۔

تو اس طرح شادی بھی ہوگئی اور اس میں شریک افراد نے ماں بیٹی کے ملاپ کا بھی جشن منایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024