• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فیس بک میں متعدد 'سوشل آڈیو' فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

شائع April 20, 2021
لائیو آڈیو رومز — فوٹو بشکریہ فیس بک
لائیو آڈیو رومز — فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے حال ہی میں مقبول ہونے والی آڈیو چیٹ ایپس جیسے کلب ہاؤس کے مقابلے میں متعدد نئی 'سوشل آڈیو' پروڈکٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے آئندہ چند ماہ کے دوران کئی آڈیو فیچرز پیش کیے جائیں گے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایک صحافی سے آڈیو انٹرویو کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خیال میں آڈیو کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ اس سے طویل بات چیت اور ملٹی ٹاسکنگ کی سہولت ملتی ہے۔

فیس بک کی جانب سے ساؤنڈ بائٹس نامی فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا جس میں صارفین مختصر آڈیو کلب بناکر نیوزفیڈ پر ویڈیوز، فوٹوز اور ٹیکسٹ کی طرح شیئر کرسکیں گے۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے ایک ایسے ٹول پر بھی کام کیا جارہا ہے جو لوگوں کو لائیو آڈیو چیٹ کو سننے اور اس کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرے گا، بالکل حال ہی میں مقبول ہونے والی ایپ کلب ہاؤس کی طرح۔

کمپنی کی جانب سے زوم کے مقابلے میں گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ویڈیو کانفرنسنگ ٹول رومز کے صرف آڈیو ورژن لائیو آڈیو رومز کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جو کہ آئندہ چند ماہ میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ساؤنڈ بائٹس — فوٹو بشکریہ فیس بک
ساؤنڈ بائٹس — فوٹو بشکریہ فیس بک

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ صارفین فیس بک ایپ پر پوڈکاسٹس دریافت اور سن بھی سکیں گے۔

فیس بک کی جانب سے اسپاٹی فائے سے اشتراک کرکے ایک اور آڈیو پراڈکٹ کو بھی تیار کیا جارہا ہے۔

مارک زکربرگ نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ انے پسندیدہ فنکاروں کے مواد کو شیئر کرسکیں، بلکہ پلے لسٹس اور مختلف النوع چیزوں کو شیئر کریں گے اور آپ کی فیڈ ایک چھوٹے پلیئر کی طرح کام کرنے لگے۔

فیس بک کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر کی جانب سے بھی آڈیو چیٹ ٹول اسپیسز کی آزمائش کی جارہی ہے جبکہ ریڈیٹ کی جانب سے بھی ایسا ایک فیچر ریڈیٹ ٹاک کے نام سے متعارف کرایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر کورونا وائرس اور ویکسینز کے حوالے گمراہ کن مواد کی روک تھام کے حوالے سے مارک زکربرگ نے بتایا کہ فیس بک کے پاس ایسے اے آئی ٹول موجود ہیں جو نقصان دہ مواد کو پکڑ سکتے ہیں، یہ ٹولز ایسے مواد کو پکڑنے کے حوالے سے بتدریج بہتر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل نیٹ ورک کو اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے توازن کے خدشات کو بھی دور کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024