• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

فون کے ذریعے فراڈ، 90 سالہ خاتون اربوں روپوں سے محروم

شائع April 21, 2021
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

ہانگ کانگ کی تاریخ کے سب سے بڑے فون فراڈ کے نتیجے میں 90 سالہ خاتون 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز (4 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے سے زیاد) سے محروم ہوگئی۔

مقامی پولیس کے مطابق فراڈ کرنے والوں نے ہانگ کانگ کے مہنگے ترین علاقے کے ایک مینشن میں رہنے والی معمر خاتون کو ہدف بنایا تھا۔

گزشتہ سال موسم گرما میں ملزمان نے اس نامعلوم خاتون کے سامنے خود کو چینی پبلک اسکروٹنی عہدیداران کے طور پر پیش کیا تھا۔

ان افراد نے دعویٰ کیا کہ خاتون کے شناختی دستاویزات کو چین میں ایک سنگین کیس کے لیے استعمال کیا گیا۔

خاتون کو بتایا گیا کہ انہیں اپنی دولت بینک اکاؤنٹ سے تحقیقاتی ٹیم کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگی تاکہ اس کو محفوظ کرنے کے ساتھ اسکروٹنی کی جاسکے۔

پولیس کے مطابق کچھ دن بعد ایک شخص خاتون کے گھر ایک موبائل فون اور سم کارڈ کے ساتھ پہنچا تاکہ جعلی سیکیورٹی ایجنٹس خاتون سے رابطے میں رہ سکیں۔

5 ماہ تک اس معمر خاتون نے 25 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز (4 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ان دھوکے بازوں کو دی، جو فون کے ذریعے کیے جانے والا سب سے بڑا فراڈ بھی ہے۔

پولیس کے مطابق اس فراڈ کا علم اس وقت ہوا جب معمر خاتون کی ملازمہ کو حالات میں کچھ گڑبڑ محسوس ہوئی اور اس نے مالکہ کی بیٹی سے رابطہ کیا جس نے پولیس حکام کو خبردار کیا۔

تحقیقات کے بعد ایک 19 سالہ فرد کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا، مگر اسے ضمانت پر رہائی مل گئی۔

گزشتہ سال ہانگ کانگ میں اسی طرح کے واقعے میں ایک 65 سالہ خاتون کو ایک کروڑ ڈالرز سے محروم ہونا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024