• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

چٹ پٹے ہری مرچ کے پکوڑے بنانے کی ترکیب

شائع April 23, 2021
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

رمضان میں افطار کے دوران کسی دسترخوان پر پکوڑے نہ ہوں تو یہ شاید ممکن نہیں ہے۔

مگر روزانہ ایک ہی ترکیب سے بنے پکوڑے نہیں کھائے جاتے اور کچھ نیا کھانے کا دل ضرور کرتا ہے لیکن روز روز نئی ترکیب آزمانا بھی مشکل معلوم ہوتا ہے۔

اس لیے یہاں چٹ پٹے ہری مرچ کے پکوڑوں کی آسان سی ترکیب بتائی جارہی ہے جس سے افطار کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

اجزا

ہری مرچوں میں بھرنے کے لیے

بڑی ثابت سبز مرچ- ایک پاؤ

آمچور پاؤڈر- ڈیڑھ کھانے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

سرخ مرچ پاؤڈر- ایک چائے کا چمچ

املی کا گودا- آدھا کپ

سفید زیرہ- ایک کھانے کا چمچ (بھون کر کوٹ لیں)

بریڈ کرمز- آدھا کپ

بیٹر بنانے کے لیے

بیسن- آدھا کپ

زیرہ - ایک چائے کا چمچ

بیکنگ سوڈا- ایک چٹکی

سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

تیل -تلنے کے لیے

ترکیب

ثابت ہری مرچوں کو اچھی طرح دھوکر کسی برتن میں رکھ دیں اور چھری کی مدد سے مرچوں کو درمیان سے کاٹ کر بیج نکال لیں۔

مصالحے کے تمام اجزا ایک باؤل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو مرچوں میں بھر دیں۔

اب ایک باؤل میں بیٹر بنانے والے تمام اجزا ڈال کر تھوڑا سا پانی شامل کر کے مکس کر کے بیٹر بنا لیں۔

اس کے بعد کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور مصالحہ بھری مرچوں کو اس بیٹر میں ڈپ کر کے آئل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔

کرسپی اور گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں اور کیچپ اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024