• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایران کا سعودی عرب کے 'لہجے میں تبدیلی' کا خیر مقدم

شائع April 30, 2021
ایران نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک امن کے حصول کے لیے اکٹھے کام کرسکتے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
ایران نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک امن کے حصول کے لیے اکٹھے کام کرسکتے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

دبئی: ایران نے سعودی عرب کی جانب سے 'لہجے میں تبدیلی' کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ اسے اُمید ہے کہ دونوں ممالک امن کے حصول کے لیے اکٹھے کام کرسکتے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اس بیان کے بعد ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا ملک تہران کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

ایرانی میڈیا میں ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادے کے حوالے سے کہا گیا کہ 'تعمیری نظریات اور مکالمے پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ ایران اور سعودی عرب اختلافات پر قابو پا کر امن، استحکام اور علاقائی ترقی کے حصول کے لیے باہمی روابط اور تعاون کے ایک نئے باب میں داخل ہوسکتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایران سے اچھے تعلقات کے خواہش مند

اس ضمن میں ایک سفارتکار کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت سعودی عرب کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے اور یمن جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے ایسے میں محمد بن سلمان نے یہ ظاہر کیا کہ وہ خطے کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم شراکت دار ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا تھا ایران اور سعودی عہدیداران نے کشیدگی میں کمی کے لیے رواں ماہ عراق میں براہِ راست مذاکرات کیے۔

بات چیت کا مرکز یمن اور تہران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے گئے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی تھا۔

مزید پڑھیں: ایران نے سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کا عندیہ دے دیا

چند روز قبل نشر ہونے والے ایک بیان میں شہزادہ محمد بن سلمان نے تہران کے جوہری پروگرام، میزائلز اور خطے میں متحارب فریقین کو فراہم کیے جانے والے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاض کو ایران کے 'منفی رویے' سے اب بھی مسئلہ ہے۔

تاہم انہوں نے ہی کہا تھا کہ 'ہم اپنے علاقائی اور عالمی اتحادیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں تاکہ ان مسائل کا حل نکل سکے اور ہمیں اُمید ہے کہ سب کے لیے مفید اچھے تعلقات کے لیے ہم ان پر قابو پالیں'۔

دوسری جانب ایک علاقائی دورہ مکمل کرنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'افق پر مثبت علامات کے اشارے ہیں'۔


یہ خبر 30 اپریل 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024