• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تعمیراتی شعبے میں تیزی، سیمنٹ کی فروخت میں 24.3 فیصد اضافہ

شائع May 5, 2021
اپریل 2021 کے دوران سیمنٹ کی فروخت 40 لاکھ 66 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 32 لاکھ 71 ہزار ٹن تھی۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی
اپریل 2021 کے دوران سیمنٹ کی فروخت 40 لاکھ 66 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 32 لاکھ 71 ہزار ٹن تھی۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی

کراچی: ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی سے اپریل 2021 کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 24.3 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 32 لاکھ 71 ہزار ٹن کے مقابلے میں 40 لاکھ 66 ہزار ٹن پر پہنچ گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات میں اپریل 2021 کے دوران 252 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے 2 لاکھ 49 ہزار 127 ٹن کے مقابلے میں رواں سال سال 8 لاکھ 32 ہزار 163 ٹن رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی ترسیلات (مقامی فروخت اور برآمدات) 40.41 فیصد اضافے سے 49 لاکھ 43 ہزار ٹن ہوگئیں۔

اپریل 2021 کے دوران شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ ملز نے مقامی مارکیٹوں میں 33 لاکھ 77 ہزار ٹن فروخت کی جو ایک سال پہلے کے 29 لاکھ 28 ہزار ٹن کے مقابلے میں 15.33 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال اپریل کے دوران مقامی مارکیٹوں میں جنوبی علاقوں کی ملز کی فروخت 6 لاکھ 88 ہزار 239 ٹن رہی جو اپریل 2020 میں 3 لاکھ 42 ہزار 594 ٹن تھی اور یہ 100 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

شمال میں قائم ملز سے برآمدات میں 155 گنا کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اپریل 2020 میں ایک ہزار 609 ٹن سے بڑھ کر اپریل 2021 میں 2 لاکھ 50 ہزار 72 ٹن ہو گیا۔

مزید پڑھیں: سیمنٹ کے شعبے میں تجارتی گٹھ جوڑ اور بھاری منافع کمانے کا انکشاف

اپریل 2021 میں جنوب سے برآمدات میں 153.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے 2 لاکھ 47 ہزار 519 ٹن سے بڑھ کر 6 لاکھ 27 ہزار 91 ٹن ہوگئیں۔

مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی ترسیلات (مقامی اور برآمدات) 4 کروڑ 82 لاکھ 74 ہزار ٹن تھیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 4 کروڑ 5 لاکھ 55 ہزار ٹن تھیں جس سے 19 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

جولائی-اپریل 21-2020 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 18.87 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 2 لاکھ 49 ہزار ٹن ہوگئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 3 کروڑ 38 لاکھ 59 ہزار ٹن تھی۔

برآمدات مالی سال 2020 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 66 لاکھ 96 ہزار ٹن سے بڑھ کر رواں مالی سال کے اسی عرصے میں 80 لاکھ 25 ہزار ٹن ہوگئیں جو 19.84 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ سیمنٹ کی برآمدات ممکنہ طور پر جون 2021 تک 90 لاکھ ٹن کی سطح عبور کر لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ایک اور اہم بات یہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں بھی مقامی ترسیل میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے دوران عام طور پر تعمیراتی سرگرمیاں سست پڑ جاتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'تاہم اس نمو کے باوجود صنعتیں مشکلات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے انتہائی سخت صورتحال میں کام کر رہی ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم میں سیمنٹ فیکٹریوں پر پانی کے تحفظ کے چارجز عائد کیے جانے کا انکشاف

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سیمنٹ کے شعبے کے ساتھ دوسرے برآمدی شعبوں کی طرح یکساں سلوک کرے اور کوئلے پر درآمدی محصولات کے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخوں کو بھی معقول بنائے جو سیمنٹ سیکٹر کے اہم اخراجات ہیں۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق اپریل 2021 کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمت اوسطاً 604 روپے فی 50 کلو گرام رہی ہے جو مارچ 2021 میں بھی یہی تھی۔

واضح رہے کہ سیمنٹ مشرقی افریقہ، سری لنکا، یمن اور موزمبیق کو سمندری راستے اور افغانستان کو زمینی راستے سے برآمد کی جاتی ہے۔

ایک سیمنٹ کے پیداوار اور برآمد کنندہ نے بتایا کہ ان کی سیمنٹ کی مجموعی برآمدات کا تقریباً 50 فیصد حصہ کابل گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024