• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

روس میں سنگل ڈوز اسپوٹنک لائٹ ویکسین کی منظوری

شائع May 6, 2021
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

روس میں اسپوٹنک 5 کورونا وائرس ویکسین کے سنگل ڈوز ورژن کی منظوری دی گئی ہے۔

رشین ڈائریکٹ انوسٹیمنٹ (آر آئی ڈی ایف) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسپوٹنک لائٹ بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے 79.4 فیصد مؤثر ہے، جبکہ 2 ڈوز والی اسپوٹنک 5 ویکسین کی افادیت 91.6 فیصد ہے۔

اس نئی ویکسین کی افادیت کا نتیجہ 5 دسمبر 2020 سے 15 اپریل 2021 کے دوران ویکسینیشن سے حاصل کیا گیا۔

خیال رہے کہ روس کی تیار کردہ ویکسین کو 60 سے زیادہ ممالک میں استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

تاہم اس ویکسین کو یورپین میڈیسین اینسی یا امریکا میں منظوری نہیں مل سکی ہے۔

اس ویکسین کو آر ڈی آئی ایف کے زیرتحت جمیلیا سینٹر نے تیار کیا اور اگست 2020 میں بڑے پیمانے پر کلینیکل ٹرائلز سے قبل ہی اسے رسٹر کرلیا گیا تھا۔

نومبر میں اس ویکسین کے حتمی ٹرائل کے نتائج جاری کیے گئے تھے جو 18 ہزار سے زیادہ رضاکاروں پر مشتمل تھے۔

ان رضاکاروں کو ویکسین کے 2 ڈوز اور پلیسبو کا استعمال کرایا گیا تھا۔

آر ڈی آئی ایف کے مطابق ٹرائل کے دوران ویکسین کے کوئی مضر اثرات نہیں دیکھے گئے تاہم کچھ افراد کو فلو جیسی علامات کا سامنا ہوا۔

اس ویکسین کے ایک اور ٹرائل میں 40 ہزار افراد کو شریک کیا گیا ہے جن میں نصف کو 2 ڈوز استعمال کرائے گئے ہیں۔

اب تک دنیا بھر میں 2 کروڑ افراد اسپوٹنک 5 کی ایک خوراک کا استعمال کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024