• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چینی فرم کو 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تربیلا توسیعی منصوبہ ایوارڈ کردیا گیا

شائع May 7, 2021
معاہدے میں ٹنل 5 میں ترمیم، پانی کی آمد بڑھانا، پاور ہاؤس، چینل اور کلورٹس اور پین اسٹاکس سمیت ٹیل ریس کا کام شامل ہے — فائل فوٹو / رائٹرز
معاہدے میں ٹنل 5 میں ترمیم، پانی کی آمد بڑھانا، پاور ہاؤس، چینل اور کلورٹس اور پین اسٹاکس سمیت ٹیل ریس کا کام شامل ہے — فائل فوٹو / رائٹرز

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے بین الاقوامی مسابقتی بولی لگانے کا عمل مکمل کرنے کے بعد ایک ہزار 530 میگاواٹ کے تربیلا پانچویں توسیعی ہائیڈروپاور منصوبے کے 35 کروڑ 46 لاکھ ڈالر مالیت کے شہری کام کا معاہدہ پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا لمیٹڈ (پی سی سی سی ایل) کو ایوارڈ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق معاہدے پر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد اعظم جویا اور پاکستان میں پی سی سی سی ایل کے ایگزیکٹو نمائندے لِنگ جیانکے نے دستخط کیے۔

معاہدے کی تقریب میں چیئرمین واپڈا مزمل حسین، عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نَجی بین حسین، عالمی بینک کی ٹاسک ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رچرڈ لائیڈِن، واپڈا کے رکن خزانہ نوید اصغر، رکن پانی عبدالظاہر خان درانی، رکن توانائی جمیل اختر اور پروجیکٹ کنسلٹنٹس کے متعلقہ جنرل منیجرز نے بھی شرکت کی۔

معاہدے میں ٹنل 5 میں ترمیم، پانی کی آمد بڑھانا، پاور ہاؤس، چینل اور کلورٹس اور پین اسٹاکس سمیت ٹیل ریس کا کام شامل ہے۔

یہ منصوبہ 37 ماہ میں مکمل کیا جائے گا اور پہلا یونٹ مئی 2024 کے آخر، دوسرا یونٹ جون کے آخر اور تیسرا جولائی 2024 کے آخر میں پیداوار شروع کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے دوسرے یونٹ سے بجلی کی پیداوار بحال

پانچواں توسیعی منصوبہ، تربیلا ڈیم کے ٹنل 5 پر تعمیر کیا جارہا ہے جس کی منظور شدہ پی سی ون لاگت 80 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (82.36 ارب روپے) ہے۔

منصوبے کے لیے انٹرنیشنل بینک فار ریکنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی بی آر ڈی) اور عالمی بینک 39 کروڑ ڈالر فراہم کر رہا ہے، جبکہ ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) 30 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔

منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحت ایک ہزار 530 میگاواٹ ہوگی جس میں تین جنریشن یونٹس شامل ہوں گے اور یونٹ کی پیداواری صلاحت 510 میگاواٹ ہوگی۔

منصوبے سے 2024 کے وسط میں پیداوار کے آغاز کا شیڈول طے ہے اور یہ ہر سال قومی گرڈ کو 1.347 ارب یونٹ فراہم کرے گا۔

منسوبے کے مکمل ہونے پر تربیلا ڈیم کی بجلی کی پیداواری صلاحت موجودہ 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024