• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

'میں ٹھیک ہوں'، بھارتی اداکار مکیش کھنہ کا موت کی افواہوں پر رد عمل

شائع May 12, 2021
اداکار نے فیس بک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنی موت کی افواہیں مسترد کیں—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
اداکار نے فیس بک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنی موت کی افواہیں مسترد کیں—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

بھارت کے ٹی وی اداکار مکیش کھنہ نے اپنی موت کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق 62 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنی موت کی افواہیں مسترد کیں۔

مکیش کھنہ نے کہا کہ 'میں آپ کو یہ بتانے کے لیے آیا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ میں ان افواہوں کی تردید کے لیے کہا گیا ہے اور میں یہی کرنا چاہتا ہوں، میں ایک دم ٹھیک ہوں اور آپ کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شکتی مان کے اداکار نے کورونا وائرس کے سبب ہسپتال میں داخل ہونے کی افواہیں مسترد کیں۔

انہوں نے لکھا کہ ' آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل صحت مند اور محفوظ ہوں'۔

اداکار مکیش کھنہ نے کہا کہ مجھے کورونا وائرس نہیں ہے نا ہی میں کسی ہسپتال میں داخل ہوا ہوں۔

انہوں نے جعلی خبریں پھیلانے والوں پر بھی تنقید کی اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مکیش کھنہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے تشویش پر مداحوں کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے بہت زیادہ فون کالز موصول ہورہی ہے اسی لیے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کررہا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں'۔

مداحوں کی جانب سے مکیش کھنہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کی درازی عمر کی دعائیں کی گئیں۔

مکیش کھنہ کو 1990 کی دہائی میں 'شکتی مان' نامی شو کی شہرت سے ملی تھی جس میں انہوں نے سپر ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے بلدیو راج چوپڑا کے ڈرامے مہابھارت می بھی ادکاری کی تھی جس میں انہوںنے بھشما پتاما کا کردار ادا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024