• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

بھارت: پولیس کا 'گاؤ رکشکوں' کے حملے کا نشانہ بننے والے مسلم شخص کے خلاف مقدمہ

شائع May 24, 2021
ملزمان کے تشدد کے باعث محمد شاکر زمین پر گر گئے اور رحم کی درخواست کرتے رہے — فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی
ملزمان کے تشدد کے باعث محمد شاکر زمین پر گر گئے اور رحم کی درخواست کرتے رہے — فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

بھارت میں بھینس کا گوشت لے جانے والے مسلم شخص کو 'گاؤ رکشکوں' کے گروپ نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس نے حیران کن طور پر متاثرہ شخص کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد شاکر کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں چند افراد پر مشتمل گروپ نے تشدد کا نشانہ بنایا جو خود کو 'گاؤ رکشک' کہہ رہے تھے۔

ویڈیو میں محمد شاکر کے ارد گرد متعدد افراد کو جمع دیکھا گیا اور منوج ٹھاکر نامی شخص نے شاکر کو لاٹھی سے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

ملزمان کے تشدد کے باعث محمد شاکر زمین پر گر گئے اور رحم کی درخواست کرتے رہے۔

پولیس نے متاثرہ شخص کے بھائی کی مدعیت میں حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن اپنی مرضی سے محمد شاکر کے خلاف بھی علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مسلمان نوجوان پر گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ہتھوڑے سے حملہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد شاکر کے خلاف مقدمہ جانور کو قتل کرنے، ممکنہ طور پر کورونا پھیلانے والا عمل کرنے اور کورونا لاک ڈاؤن گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

علاقے میں تعینات سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ محمد شاکر کو گرفتار کیا گیا لیکن جیل میں نہیں ڈالا گیا کیونکہ ان کے خلاف الزامات قابل ضمانت تھے۔

دوسری جانب مراد آباد پولیس نے کہا کہ مسلم شخص پر حملہ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 2 مفرور ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ محمد شاکر پر تشدد کا آغاز کرنے والا منوج ٹھاکر بھی مفرور ملزمان میں شامل ہے۔

مراد آباد پولیس کے سربراہ پربھاکر چوہدری کا کہنا تھا کہ 'ہمیں گوشت فروخت کرنے والے شخص پر تشدد کی ویڈیو موصول ہوئی تھی اور ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ تمام ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں'۔

مزید پڑھیں: بھارت: جنونی ہندوؤں کا مسلمان بزرگ پر تشدد، زبردستی سور کا گوشت کھلا دیا

شاکر کے بھائی نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے بھائی 50 کلو بھینس کا گوشت لے کر جارہے تھے جب منوج ٹھاکر اور اس کے ساتھیوں نے ان کا راستہ روکا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے شاکر سے 50 ہزار بھارتی روپوں کا مطالبہ کیا اور پھر انہیں مارنا شروع کردیا اور پولیس کے پاس نہ جانے کی بھی دھمکی دی۔

دوسری جانب مرکزی ملزم نے اپنے دفاع میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے اس شخص کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنی سواری سے ہمیں چوٹ پہنچائی، دو لاٹھیوں سے کسی کو مارنا جرم ہے تو کیا کسی کو قتل کرنے کی کوشش کرنا جرم نہیں؟ میں گائے کے ذبیحہ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن اب پولیس مجھے دھمکیاں دے رہی ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024