امریکا نے پاکستان، دیگر ممالک کیلئے طبی سامان بھیج دیا

شائع June 5, 2021
امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے یہ امداد، جانیں بچانے میں مدد کے پروگرام کا حصہ ہے — فائل فوٹو / الامے
امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے یہ امداد، جانیں بچانے میں مدد کے پروگرام کا حصہ ہے — فائل فوٹو / الامے

امریکا کے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے واشنگٹن نے پاکستان، مالدیپ اور سری لنکا کے لیے ہنگامی طبی امداد روانہ کردی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے یہ امداد، جانیں بچانے میں مدد کے پروگرام کا حصہ ہے، اس پروگرام کا مقصد پورے جنوبی ایشیا میں صحت کی ہنگامی ضروریات پوری کرنا ہے۔

پاکستان میں پرواز ایک ہزار 200 پَلس آکسی میٹرز اور صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کے لیے 3 لاکھ 40 ہزار ذاتی حفاظت کا سامان (پی پی ایز) لے کر پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا جنوبی ایشیا سمیت دیگر خطوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ ویکسین بھیجے گا

مالدیپ میں ہنگامی طبی امداد کے ذریعے 600 پَلس آکسی میٹر اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز اور وائرس سے زیادہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 2 لاکھ 92 ہزار ذاتی حفاظت کا سامان فراہم کیا جائے گا۔

اسی طرح سری لنکا کو فراہم کی جانے والی مدد میں 8 لاکھ 80 ہزار ذاتی حفاظت کا ضروری سامان اور ایک ہزار 200 پلس آکسی میٹرز شامل ہیں۔


یہ خبر 5 جون 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024