• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کیا سبز چائے کووڈ سے لڑنے میں مدد کرسکتی ہے؟

شائع June 6, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

بیشتر افراد سبز چائے کے فوائد سے واقف ہیں، وزن کی کمی میں مددگار ہونے سے لے کر امراض قلب کا خطرہ کم کرنے تک، یہ گرم مشروب صحت کے لیے مفید ہے۔

مگر کیا سبز چائے سے لطف اندوز ہونا کووڈ 19 سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے؟ ایک نئی تحقیق میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔

یہ دعویٰ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

سوانسیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں کہا گیا کہ سبز چائے کووڈ سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق سبز چائے میں موجود ایک مرکب gallocatechin ممکنہ طور پر ایک دوا کی تیاری میں مددگار ہوسکتا ہے جو کووڈ 19 سے مقابلہ کرسکے گی۔

محققین کی جانب سے یہ جانچ پڑتال کی گئی تھی کہ سبزچائے سے کووڈ سے مقابلے کے لیے ایک دوا کی تیاری میں کس حد تک مدد مل سکتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ قدرت کی قدیم ترین فارمیسی متعدد ادویات کا خزانہ ہے اور ہمارا سوال یہ تھا کہ کیا ان میں سے کوئی ایک مرکب کووڈ کی وبا سے لڑنے میں معاونت کرسکتا ہے؟

اس مقصد کے لیے محققین نے ایسے قدرتی مرکبات کی جانچ پڑتال کی جن کو پہلے ہی آئی اے ٹیکنالوجی نے دیگر کورونا وائرسز کے خلاف مؤثر قرار دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری دریافت سے عندیہ ملتا ہے کہ سبزچائے میں موجود ایک مرکب کووڈ 19 کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور کسی قسم کے کلینکل درخواست کے لیے کافی کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ماڈل نے جس مرکب کے بارے میں بتایا وہ gallocatechin ہے اور پہلے ہی آسانی سے دستیاب اور سستا ہے، اب اس حوالے سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ دریافتک یا جاسکے کہ یہ واقعی کووڈ 19 کے علاج یا اس کی روک تھام کے لیے محفوظ اور مؤثر ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ابتدائی قدم ہے مگر اس سے آگے بڑھ کر تباہ کن کووڈ 19 وبا کی روک تھام میں مدد ملنے کا امکان ہے۔

محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ قدرتی مصنوعات تاحال وبائی امراض سے لڑنے کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔

اب ان کی جانب سے پری کلینکل اور کلینکل تحقیق کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آر سی ایس ایڈوانسز میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024