• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سلمان خان نے فلمی ناقد کمال راشد خان کے خلاف کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

شائع June 9, 2021
سلمان خان کی فلم 'رادھے' رواں برس مئی میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی—فوٹوز: انسٹاگرام
سلمان خان کی فلم 'رادھے' رواں برس مئی میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی—فوٹوز: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار سلمان خان نے اداکار کمال آر خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کردی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق یہ درخواست سلمان خان کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں جمع کرائی گئی تاکہہ کمال آر خان کو براہ راست یا بالواسطہ بولی وڈ دبنگ ہیرو کے کوئی مواد، ان کے کاروباری وینچرز اور فلمی منصوبوں پر کوئی ویڈیو بنانے اور اپلوڈ کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

خیال رہے کہ جب گزشتہ ماہ ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی تو کمال آر خان کے وکیل منوج گڈکری نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کا مؤکل اگلی تاریخ سماعت تک سلمان کے خلاف کوئی مزید ہتک عزت آمیز پوسٹ یا تبصرے نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی فلم 'رادھے' کے ریلیز ہوتے ہی ویب سائٹ کریش کر گئی

سلمان خان نے کمال آر خان کی جانب سے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی ہندی فلم 'رادھے' سے متعلق ان کے تبصرے کے خلاف ہتک عزت کی شکایت درج کروائی تھی۔

پیر کے روز، سلمان خان کے وکیل پردیپ گھاندے نے ایڈیشنل سیشن جج سی وی مراٹھے کو بتایا تھا کہ عدالت کو یقین دہانی کے باوجود، کمال آر خان اداکار کے خلاف بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس کرتے رہے۔

سلمان خان کے وکیل نے کہا کہ یہ توہین عدالت ہے جس کے بعد کمال آر خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرائی گئی۔

عدالت نے درخواست پر دلائل سنے اور اگلی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

عدالت نے کہا کہ اس وقت کمال آر خان کے وکیل منوج گڈکری کی جانب سے پہلے جاری کیا گیا حلف نامہ برقرار رہے گا۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم 'رادھے' رواں برس مئی میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم 'رادھے' کے گانے کا تیز ترین ریکارڈ

'رادھے' کی ریلیز پر فلم ناقد کمال راشد خان نے شدید تنقید کی تھی جس کے باعث اس فلم پر لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا تھا اور بعدازاں کمال آر خان نے سلمان خان کیرئیر تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

کمال آر خان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں وعدہ کرتا ہوں تمہارا فلمی کیرئیر ختم کر دوں گا، یہ تمہارا اختتام ہے۔

جس کے بعد ان لے وکلا کی ٹیم نے کمال آر کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا تھا اور ابتدائی طور پر یہ مقدمہ فلم رادھے کے باعث کیا گیا تھا۔

بعدازاں سلمان کے وکلا نے اس کی تردید کی تھی اور مقدمے کو سلمان کی این جی او سے جوڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024