• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

منال خان اور احسن محسن کب تک شادی کریں گے، اداکار نے بتادیا

شائع June 24, 2021
دونوں نے 11 جون کو کراچی میں منگنی کی تقریب منعقد کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 11 جون کو کراچی میں منگنی کی تقریب منعقد کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رواں ماہ 11 جون کو اداکارہ منال خان سے باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ جانے والے اداکار احسن محسن اکرام نے بتادیا کہ وہ کب تک شادی کریں گے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان گزشتہ دو سال سے تعلقات تھے اور رواں برس فروری میں محبتوں کے عالمی دن (ویلنٹائنز ڈے) پر دونوں نے رومانوی تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد ان کی منگنی کی چہ مگوئیاں ہوئی تھیں۔

بعد ازاں منال خان اور احسن محسن اکرام نے 18 مئی کو بھی سوشل میڈیا پر دوبارہ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کے ہیش ٹیگ کو استعمال کیا تھا، اس وقت بھی خیال کیا گیا تھا کہ دونوں نے منگنی کرلی۔

تاہم فروری اور مئی میں دونوں نے منگنی نہیں کی تھی لیکن رواں ماہ 11 جون کو انہوں نے باضابطہ طور پر منگنی کی تقریب منعقد کی تھی، جس میں متعدد شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان اور احسن محسن نے باضابطہ طور پر منگنی کرلی

اب منگنی کے دو ہفتوں بعد اداکار محسن احسن اکرام نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کا شادی کے حوالے سے کیا منصوبہ ہے؟

اداکار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ منال خان کی سب سے بری عادت کون سی ہے اور دونوں کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟

اداکار نے بتایا کہ پہلی بار دونوں کہاں ملے تھے—اسکرین شاٹ
اداکار نے بتایا کہ پہلی بار دونوں کہاں ملے تھے—اسکرین شاٹ

اداکار نے ایک مداح کی جانب سے لاہور سے متعلق پوچھے گئے جواب پر بتایا کہ انہیں لاہور بہت پسند ہے، وہ پیارا شہر ہے۔

اسی طرح جب ان سے پوچھا گیا کہ منال خان سے پہلی بار کہاں ملے تھے تو انہوں نے بتایاکہ وہ اداکارہ سے ایک شوٹنگ کے دوران ملے تھے لیکن انہوں نے مذکورہ منصوبے کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایاکہ وہ کتنا عرصہ قبل پہلی بار ملے تھے۔

منال خان کی سب سے بری عادت کے سوال پر احسن محسن اکرام نے بتایا کہ اداکارہ کی سب سے بری عادت وہ یعنی احسن محسن ہی ہیں لیکن انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔

اداکار سے ایک مداح نے پوچھا کہ وہ رواں برس ہی شادی کریں گے آئندہ سال کریں گے؟ جس پر احسن محسن نے جواب دیا کہ ’اس حوالے سے وہ مشورہ کریں گے‘

اداکار نے منال خان کی بری عادت بھی بتائی—اسکرین شاٹ
اداکار نے منال خان کی بری عادت بھی بتائی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024