• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

برطانیہ میں بس اسٹاپ سے خفیہ دفاعی دستاویزات برآمد

شائع June 28, 2021
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے — فائل فوٹو / رائٹرز
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے — فائل فوٹو / رائٹرز

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ انگلینڈ کے بس اسٹاپ سے خفیہ دفاعی دستاویزات کیسے برآمد ہوئیں۔

ان خفیہ دستاویزات میں اس جنگی جہاز کی نقل و حرکت کا خاکہ درج تھا جس کے باعث کریمیا کے ساحل سے دور روس نے انتباہی فائر کیے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک ملازم نے اسے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ یہ دستاویزات غائب ہوگئی ہیں جس کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

شمالی آئرلینڈ کے وزیر برینڈن لیوِس نے 'اسکائی نیوز' کو بتایا کہ 'اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس کی اس وقت اطلاع دی گئی تھی جبکہ صورتحال کی اندرونی تحقیقات کی جارہی ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی خفیہ دستاویزات میں بریگزٹ سے غذائی قلت کے خدشے کا اظہار

ایک گمنام شخص نے 'بی بی سی' کو بتایا کہ انہیں جنوبی انگلینڈ میں کینٹ کے ایک بس اسٹاپ کے پیچھے سے 50 صفحات پر مشتمل درجہ بند دستاویزات ملیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان دستاویزات میں برطانوی ایچ ایم ایس ڈیفینڈر کے لیے ممکنہ روسی ردعمل کے حوالے سے بات کی گئی تھی، یہ جنگی جہاز کریمیا کے ساحل سے دور یوکرائن کے پانیوں میں سفر کر رہا تھا۔

روس نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے اپنے علاقائی پانیوں کی خلاف ورزی پر بحیرہ اسود میں نیوی کے ایک جہاز پر انتباہی گولیاں چلائی تھیں۔


یہ خبر 28 جون 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024