• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جانسن اینڈ جانسن کووڈ ویکسین ڈیلٹا قسم کے خلاف مؤثر قرار

شائع July 2, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جانسن اینڈ جانسن نے کہا ہے کہ اس کی سنگل ڈوز کووڈ 19 ویکسین کورونا کی بہت زیادہ متعدی ڈیلٹا قسم کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے اور مدافعتی ردعمل کم از کم 8 ماہ تک برقرار رہتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے 2 تحقیقی رپورٹس کو جاری کیا گیا۔

ایک تحقیق میں 8 افراد شامل تھے جن کو جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ ویکسین کا استعمال کرایا گیا تھا۔

تحقیق میں ان افراد کے خون میں موجود مدافعتی نظام کے خلیات اور اینٹی باڈیز کو سب سے بھارت میں دریافت ہونے والی کورونا کی قسم ڈیلٹا کو مؤثر طریقے سے ناکارہ بناتے ہوئے دریافت کیا گیا۔

دوسری تحقیق ویکسین استعمال کرنےوالے 20 افراد پر مبنی تھی۔

دونوں تحقیقی رپورٹس کو کسی طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا بلکہ پری پرنٹ سرور bioRxiv پر شائع کیا گیا۔

جانسن اینڈ جانسن کے چیف سائنٹیفک آفیسر پال اسٹوفلز نے بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ہماری ویکسین سے کووڈ 19 کے خلاف دیرپا تحفظ اور ڈیلٹا کو ناکارہ بنانے والی سرگرمیوں کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

جانسن اینڈ جانسن کی ذیلی شاخ جانسین کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سربراہ میتھائی مامین نے بتایا کہ یہ ڈیٹا 8 ماہ تک جاری رہنے والی تحقیق کا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سنگ ڈوز ویکسین مضبوط اینٹی بادی ردعمل پیدا کرتی ہے جس کا اثر کم ہونے کی بجائے وقت کے ساتھ بڑھتا ہے۔

اس سے قبل جانسن اینڈ جانسن نے جنوری کے آخر میں ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے نتائج جاری کیے تھے، جن میں بتایا گیا تھا کہ یہ معتدل اور شدید بیماری کی روک تھام میں 66 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی، تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ شدید بیماری کے خلاف اس کی افادیت 85 فیصد تھی۔

کمپنی نے بتایا کہ امریکا میں یہ ویکسین معتدل اور شدید بیماری کے خلاف 72 فیصد، لاطینی امریکا میں 66 فیصد اور جنوبی افریقہ میں 57 فیصد مؤثر رہی۔

تاہم اب پہلی بار ڈیلٹا قسم کے خلاف اس کی افادیت کا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024