• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فلموں میں اداکاری کے بعد رنویر سنگھ ٹی وی شو پر میزبانی کیلئے بھی تیار

شائع July 4, 2021
رنویر سنگھ کے مطابق وہ اس شو کی میزبانی پر بہت خوش ہیں —فوٹو:اسکرین شاٹ
رنویر سنگھ کے مطابق وہ اس شو کی میزبانی پر بہت خوش ہیں —فوٹو:اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی مختلف سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے بعد رنویر سنگھ ٹی وی گیم شو کے ذریعے ٹی وی پر ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

رنویر سنگھ، بھارت کے نجی چینل کلرز پر 'دی بِگ پکچر' نامی شو سے ڈیبیو کے لیے تیار ہیں جس کا ایک پرومو بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں رنویر سنگھ کو کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ 'دیکھنے کو تو یہ رنویر سنگھ ہے لیکن کسی کو اس میں دلی کو بِٹو شرما دکھا، کبھی کسی نے اس میں باجی راؤ دیکھ لیا تو کبھی خلجی، کبھی سخت تو کبھی لَور بوائے، کبھی لٹیرا تو کبھی گلی بوائے'۔

پرومو میں رنویر سنگھ کہتے ہیں کہ 'دیکھا جائے تو کھیل بس نظر کا ہے'، یعنی کہ گیم شو کا حصہ بننے والوں سے مختلف تصاویر کی صورت میں سوالات کیے جائیں گے اور انہیں کروڑوں روپے جیتنے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ کے نئے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

گیم شو میں اُمیدواروں کو 3 لائف لائنز کی مدد سے تصاویر کی شکل میں موجود 12 سوالات کے درست جواب دینے ہوں گے۔

علاوہ ازیں شو میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد گھر بیٹھے حصہ لے کر انعامات جیت سکتے ہیں۔

ٹی وی ڈیبیو سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں رنویر سنگھ نے کہا کہ 'بطور آرٹسٹ میرے سفر میں، تجربہ کرنے اور کھوج لگانے کی مستقل خواہش رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارتی سینما نے بلاشبہ مجھے سب کچھ دیا ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے مجھے بطورِ اداکار اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا اور میں خوش قسمت ہوں کہ بھارت کے لوگوں سے مجھے اتنی محبت ملی'۔

رنویر سنگھ نے کہا کہ اب میں ایک بالکل منفرد اور مختلف طریقے سے کلرز کے 'دی بگ پکچر' کے ساتھ ٹیلی ویژن ڈیبیو کے ذریعے ان کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارت کو 'ناؤ' جنریشن کوئز شو سے متعارف کرانے کی تجویز مجھے بہت پسند آئی اور میں اس شو کی میزبانی پر بہت خوش ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ کا ’میری گلی میں‘ نیا انداز

دریں اثنا رنویر سنگھ، کبیر خان کی اسپورٹس ڈراما فلم 83 کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں جسے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس فلم کی کہانی 1983 کے ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت کے گرد گھومتی ہے، اس فلم میں وہ سابق کرکٹر کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024