• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

کراچی: شاہراہ فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

شائع July 11, 2021
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے  پر پابندی سے متعلق فیصلے کا نفاذ فوری ہوگا— فائل فوٹو: اے پی
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی سے متعلق فیصلے کا نفاذ فوری ہوگا— فائل فوٹو: اے پی

کراچی سٹی ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے کے باعث ٹریفک حادثات میں بڑھتی ہوئی شرح اموات کو روکنے کے لیے اقدامات کے طور پر پہلے مرحلے میں شاہراہ فیصل پر ہیلمنٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی اور دوسرے مرحلے میں شہر کی مزید تین بڑی شاہراہوں پر اس کا اطلاق ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے کہا کہ فیصلے پر عمل درآمد فوری ہوگا۔

شاہراہ فیصل پر پولیس کے دیگر افسران کے ہمراہ ٹریفک آگاہی سے متعلق خصوصی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کی 90 فیصد اموات ہیلمٹ نہیں پہننے کی وجہ سے ہوتی ہیں کیونکہ حادثات میں ان کے سر پرشدید چوٹیں آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلےمیں انہوں نے اس مہم کا افتتاح شاہراہ فیصل سے کیا ہے اور اس کو شاہراہ پاکستان، شیر شاہ سوری روڈ اور ایم اے جناح روڈ تک وسیع کیا جائے گا تاکہ حادثات کے دوران اموات پر قابو پایا جاسکے۔

فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

علاوہ ازیں کراچی کے علاقےکورنگی میں نجی کمپنی کےسیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ معمولی تنازع پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں:کراچی: ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا تھا کہ سنگر چورنگی کے قریب سیکیورٹی گارڈ غلام حسین کی فائرنگ سے21 سالہ اسد محمود جاں بحق ہوا اور 38 سالہ فرحان زخمی ہوگیا، ملزم کو قتل میں استعمال ہوئے اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

دوسری جانب قائد آباد پولیس نے ایک ہفتہ قبل بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو دو دوستوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

تفتیشی افسر ذاکر اللہ کا کہنا تھا کہ 26 جون کو شیر پاؤ کالونی میں کچراکنڈی میں پڑے بیگ سے نامعلوم خاتون کی ہاتھ پیر بندھی تین روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی۔

مقتولہ پر چھریوں کے وار اور بے دردی سے تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا اور چہرے کو مسخ کردیا گیا تھا، ان کی شناخت 25 سالہ مریم عباس کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس نے عینی شاہدین اور پڑوسیوں کی مدد سے مقتولہ کے شوہر قلب عباس اور اس کے دو دوستوں بختیار اور عبدالصمد کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک اضافہ

پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیوی پر روزانہ تشدد کرتا تھا اوراسے اپنے دوستوں کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرنے پر زور دیتا تھا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ 23 جون کی رات خاتون کا شوہر اپنے دوستوں کو گھر لایا اور ان سے تعلق قائم کرنے کے لیے دباو ڈالا، لڑکی کے انکار پر تینوں ملزمان نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں قتل کرکے اس کی لاش پھینک دی۔

تفتیشی افسر کے مطابق خاتون ایک ٹیکسی ڈرائیور محمد عامر کو ملی تھی، جن کا تعلق چکوال سے ہے اور ممکنہ طور پر فرار ہوگیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے لڑکی کو قلب عباس کو فروخت کیا تھا، جنہوں نے ان سے شادی کی تھی اور گرفتار تمام ملزمان نشے کے عادی ہیں اور آئس کا نشہ کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024