• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جوکووچ چھٹی مرتبہ ومبلڈن چمپیئن، 20 گرینڈ سلیم کا ریکارڈ برابر

شائع July 11, 2021
جوکووچ نے فیڈرر اور نڈال کا ریکارڈ برابر کردیا—فوٹو: رائٹرز
جوکووچ نے فیڈرر اور نڈال کا ریکارڈ برابر کردیا—فوٹو: رائٹرز

سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک نوواک جوکوچ نے ومبلڈن کے فائنل میں اٹلی کے میٹیو بیریٹنی کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور 20 گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

جوکووچ نے اطالوی حریف کو 6-7، 6-4، 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کی کے ہم پلہ ہوگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جوکووچ نے کامیابی کے بعد کہا کہ میں تصور کرسکتا تھا کہ ایسا ہو اور مجھے امید ہے کہ میں ایسی کارکردگی دکھاوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہترین فارم میں ہوں اور بہتر کھیل پیش کیا ہے اور گرینڈ سلیم میں اپنی فارم کو بہتر ثابت کرنا میری اولین ترجیح ہوتی ہے۔

جوکووچ کا یہ گرینڈ سلیم کا 30 واں فائنل تھا، جس میں انہوں نے 9 آسٹریلین اوپن، دو رولینڈ گیروس ٹائٹلز اور 3 یو ایس اوپن بھی شامل ہیں۔

رواں برس ستمبر میں نیویارک میں چوتھا ٹائٹل جیتنے کی صورت میں وہ تاریخ میں ایک سیزن میں چاروں گرینڈ سلیم جینتے کا کارنامہ انجام دینے والے تیسرے ٹینس اسٹار ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ومبلڈن اوپن: فیڈرر کو 2002 کے بعد پہلی مرتبہ اسٹریٹ سیٹ میں شکست

قبل ازیں ڈون بڈج نے 1938 اور روڈ لیویر نے 1962 اور 1969 میں ایک سیزن میں تمام گرینڈ سلیم جیت کر ریکارڈ بنایا تھا۔

ومبلڈن کے فائنل میں مقابلے پر بات کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا کہ یہ ایک جنگ سے بڑھ کر مقابلہ تھا، بیریٹینی واقعی میں اطالوی ہتھوڑا ہیں، جس کو میں نے محسوس کر رہا تھا۔

راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہم تینوں میں سے کوئی رکنے والا نہیں ہے، روجر فیڈرر اور رافیل نڈال لیجنڈز ہیں اور آج جہاں میں موجود ہیں اس کی وجہ وہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے دکھایا کہ مجھے کیسے جسمانی، ٹیکٹیکلی اور دماغی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے، گزشتہ 10 برس کے دوران بہتر سفر رہا جو یہاں رکا نہیں۔

خیال رہے کہ 8 مرتبہ ومبلڈن چمپیئن رہنے والے راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ نڈال رواں ومبلڈن میں شرکت نہیں کر رہے تھے۔

سال کے اہم ترین گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن کے کوارٹر فائنل میں 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر کا مقابلہ 24 سالہ پولش نوجوان ہوبرٹ ہرکاسز سے تھا۔

فیڈرر کو میچ میں 3-6، 6-7 اور 0-6 سے اسٹریٹ سیٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا اور یہ 2002 کے بعد پہلا موقع تھا کہ انہیں ومبلڈن اوپن میں اسٹریٹ سیٹ سے شکست ہوئی ہو۔

فیڈرر نے جوکووچ کو ٹوئٹر پر مبارک باد دی اور کہا کہ نوواک جوکوچ کو 20 واں گرینڈ سلیم جیتنے پر مبارک ہو۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024