• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں، پاکستان کا مسلط شدہ وکیل عمران خان کمزور ہے، مریم نواز

شائع July 13, 2021
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے، کمزور ہے تو پاکستان کا جعلی وکیل جس کا نام عمران خان ہے۔

آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج شہیدوں کا دن ہے تو آؤ، آج سب مل کر شہدا کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کریں۔

مزید پڑھیں: اداروں کو بھی نواز شریف کے بیانیے پر چلنا ہوگا، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ آؤ وعدہ کریں کہ شہدا کی قربانیوں کو کسی عمران خان کشمیر فروش کے ہاتھوں ضائع ہونے نہیں دیں گے، پاکستان میں چوری کے ووٹوں سے بننے والا جعلی وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ڈھٹائی دیکھو کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آنے کے بعد کشمیر میں ووٹ مانگنے آ رہا ہے، کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو مقدمہ کمزور نہیں ہے، کمزور ہے تو پاکستان کا جعلی وکیل ہے، جس کا نام عمران خان ہے، ہر جگہ ایک ہی نعرہ سننے کو ملتا ہے، گوعمران گو، عمران خان کو کشمری کی دھرتی پر پاؤں رکھنے سے پہلے کہہ رہے ہیں گو عمران گو۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ پاکستان کا مقدمہ کمزور نہیں ہے، اگر کمزور ہے تو پاکستان کا مسلط شدہ وکیل عمران خان کمزور ہے، وہ نہ صرف کمزور ہے بلکہ نہایت بزدل انسان ہے کیونکہ جب وہ کشمیر کا سودا کر آیا تو کہتا ہے کہ اپنی بزدلی کا سبق پاکستانی قوم اور کشمیری قوم کو بھی پڑھا رہا تھا۔

'ایسی سوغات قوم پر مسلط کرنے پر سلیکٹرز کو سوگ منانا چاہیے'

وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ ہار کر آنے کے بعد کہتا ہے کہ سب دو منٹ کے لیے خاموشی اختیار کرو، کشمیر کا مقدمہ ہار کر آگیا اور کہتا ہے کشمیر کو بھارت نے اپنی جھولی میں پھینک دیا تو میں کیا کرسکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے لیے دی گئیں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان پھر کہتا ہے کہ ہم سوگ منائیں گے، جب کمزوری اور بزدلی تمھاری تو قوم سوگ کیوں منائے، سوگ تو تمھارے سلیکٹرز کو منانا چاہیے، جنہوں نے تم جیسی سوغات قوم پر مسلط کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 73 برسوں میں بھارت کو یہ ہمت ہوئی، کیا نواز شریف کے دور میں بھارت کو یہ جرات ہوئی، تو قوم یہ سوال پوچھتی ہے کہ عمران خان کے دور میں ہی بھارت نے کشمیر کو ترنوالہ کیوں سمجھ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ تمھاری مرضی سے ہوا ہے، میری اطلاع کے مطابق تمھاری مرضی سے کشمیر بھارت کے پاس گیا ہے، تب بھی اس گناہ کے ذمہ دار عمران خان ہے، آپ کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولا لے کر پھر رہے تھے، میری اطلاع کے مطابق کشمیر کے مجرم آپ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جو ایک یا دو مہینے پہلے کہہ رہا تھا کہ میری جماعت کے لیےکشمیر کا الیکشن بہت مشکل ہے تو آج وہ اور اس کے وزرا کیسے جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

'عمران خان آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہے'

ان کا کہنا تھا کہ میں کوٹلی کو گواہ بنا کر کہنا چاہتی ہوں کہ آزاد کشمیر، مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستانی قوم یہ سن لیں کہ عمران خان کشمیر کا الیکشن جیتنا نہیں چاہتا بلکہ وہ یہاں پر اپنا وزیراعظم اس لیے لانا چاہتا ہے کیونکہ وہ کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی گئی ایک ہی نعرہ لگا، بچہ بچہ کٹ مرے گا، کشمیر صوبہ نہیں بنے گا، وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تم کشمیر کو صوبہ بنا کر کشمیریوں ان کا تشخص، شناخت اور ان کی آزادی چھیننا چاہتے ہو لیکن کشمیری آپ کو اچھی طرح سمجھ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر روز پاکستانیوں کو یہ سننے کو ملتا ہے کہ آٹا مہنگا، چینی مہنگی، دوائی مہنگی، پیٹرول مہنگا، بجلی، مہنگا، گیس مہنگا اور جس لوڈ شیڈنگ کو نواز شریف نے تین سال کی محنت کے بعد پاکستان سے ختم کیا تھا لیکن لوڈ شیڈنگ پاکستان میں واپس آچکی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان آزاد کشمیر میں 'ووٹ خرید' رہے ہیں، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ جون جولائی کے گرمی کے مہینوں میں لوگوں کے گھروں میں 10،10 گھنٹے بجلی نہیں ہے، رمضان میں اس نے عوام کو ایک کلو چینی کے لیے قطاروں میں لگا دیا تھا، کیا تم بھی چاہتے ہو کہ تم بھی آٹا اور چینی کے لیے قطار میں لگو۔

انہوں نے کہا کہ اس نااہل اور نالائق کی حکومت میں پاکستان میں دو کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے بھی نیچے گئے ہیں، کہتا تھا کہ 50 لاکھ گھر بناؤں گا لیکن کئی بے گھر ہوگئے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں کا کہا لیکن کئی کروڑ بے روزگار ہوگئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ 25 جولائی کو سب لوگ گھروں سے نکل کر نہ صرف شیر کو ووٹ دو گے بلکہ اپنے نعرے کے مطابق اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دو گے، ووٹ چوروں کو اپنے بکسوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اگر ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو کشمیری آخری حد تک جائیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

huma Jul 14, 2021 09:19am
madam maaf kijiega apke daddy ke hath me kitni bar ikhtiyarat aa ye unhone konsa teer maar lia kashmir ke lie kia wo b kamzor wakil thAY WO KHAN SAB se kahi ziada mazboot thay unke dor e hukoomat main ku nai y masla hal hua likhne ko bohut kuch hai magar mera klhyal he apke lie itna hi kafi he agar apko ....

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024