• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے کرداروں نے شائقین کے دل جیت لیے

شائع July 14, 2021
ہم کہاں کے سچے تھے میں ماہرہ خان مہرین کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی—پرومو فوٹو
ہم کہاں کے سچے تھے میں ماہرہ خان مہرین کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی—پرومو فوٹو

آنے والے رومانوی ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے ٹیزرز جاری کردیے گئے، جن میں ڈراموں کے مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔

جاری کیے گئے ایک ٹیزر میں ماہرہ خان کے کردار ’مہرین منصور‘ جب کہ دوسرے ٹیزر میں کبریٰ خان کے کردار ’مشعل‘ کو دکھایا گیا ہے۔

ٹیزرز سے اندازہ ہوتا ہے کہ ڈرامے میں کبریٰ خان منفی کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ ماہرہ خان قدرے مظلوم خاتون کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کہاں کے سچے تھے کے ذریعے ماہرہ خان کی ٹی وی پر واپسی

ٹیزرز میں عثمان مختار کے کردار ’اسود‘ کو بھی دکھایا گیا ہے مگر ان کے کردار کو دو خواتین کرداروں کے درمیان جذباتی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

ٹیزرز سے پتا چلتا ہے کہ تینوں کرداروں کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے اور تینوں کرداروں کے آپس میں ملنے کی وجہ سےہی ان کی زندگی میں مسائل پیدا ہوتے ہیں، تاہم جاری کی گئی جھلکیوں سے یہ تصدیق نہیں ہوتی کہ تینوں کرداروں کا آپس میں کیا تعلق ہوتا ہے اور کن وجوہات کی وجہ سے ان کی زندگی مسائل سے دوچار ہو جاتی ہے۔

ٹیزرز میں ماہرہ خان، کبریٰ خان اور عثمان مختار کی اداکاری کو دیکھ کر شائقین نے ان کی خوب تعریف کی اور لکھا کہ وہ ’ہم کہاں کے سچے‘ کو نشر کرنے کے منتظر ہیں۔

اگرچہ ہم ٹی وی نے ڈرامے کے ٹیزرز جاری کردیے، تاہم ڈرامے کو نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے ذریعے ماہرہ خان تقریباً 6 سال بعد ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی، وہ آخری مرتبہ چھوٹی اسکرین پر 2015 کے مقبول رومانوی ڈرامے ’بن روئے‘ میں دکھائی دی تھیں، جسے 2016 میں فلم کی صورت میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

گزشتہ 6 سال میں ماہرہ خان ڈراموں سے دور تھیں، البتہ وہ ٹی وی پر اشتہارات اور ایوارڈز شو میں شرکت کی صورت میں دکھائی دیتی رہیں۔

’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ ڈرامے کی ہدایات فاروق رند نے دی ہیں، اسے نینا کاشف اور مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024