• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جن کیلئے مفت آئٹم سانگ کیے، انہوں نے زوال میں ساتھ چھوڑ دیا، متھیرا

شائع July 16, 2021
متھیرا کے مطابق شوبز انڈسٹری کے لوگ منافق ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
متھیرا کے مطابق شوبز انڈسٹری کے لوگ منافق ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، میزبان اور اداکارہ متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر جن لوگوں کے لیے مفت میں آئٹم سانگ کیے، ان لوگوں نے انہیں کیریئر کے زوال پر نظر انداز کیا۔

متھیرا نے تقریباً ڈیڑھ دہائی قبل کیریئر کا آغاز ماڈلنگ اور میزبانی سے شروع کیا تھا، بعد ازاں وہ کچھ فلموں، ڈراموں اور گانوں میں بھی دکھائی دیں۔

حال ہی میں وہ ’نیو نیوز‘ کے پروگرام ’جی سرکار‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے پاکستانی معاشرے کے بدلتے رجحانات، اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور شوبز انڈسٹری کی منافقت پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی زندگی میں سچے اور اچھے لوگوں کی نسبت برے لوگ زیادہ آئے اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ جن کے لیے انہوں نے عروج کے زمانے میں مفت میں کام کیا، وہی لوگ زوال کے وقت انہیں نظر انداز کرنے لگے۔

جن کے لیے مفت میں کام کیا، انہوں نے کام دینے سے انکار کیا—اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جن کے لیے مفت میں کام کیا، انہوں نے کام دینے سے انکار کیا—اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض اوقات وہ کسی کی جانب سے مدد مانگنے پر دوسری جگہ پیسوں یا دوسری چیزوں کا انتظام کرکے دوستوں کی مدد کرتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرد و خواتین میں برابری کی باتیں کرنا بے وقوفی ہے، متھیرا

متھیرا کے مطابق وہ شروع سے حساس دل رہی ہیں، اس لیے انہوں نے کبھی کسی کو کسی چیز کے لیے منع نہیں کیا، ان سے جب بھی کوئی چیز مانگتا ہے، وہ انہیں منع نہیں کر سکتیں۔

ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ زوال آنے کے بعد جب انہوں نے عروج میں مفت کام کروانے والے افراد سے کام مانگا تو وہ بہانے کرنے لگے اور بار بار بہانے کرنے لگے، پھر وہ خود ہی ان سے دور ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سے عروج کے وقت میں مفت میں کام کروانے والے لوگوں نے زوال کے وقت میں انہیں مختصر کردار دینے پر بھی بہانے کیے۔

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ زندگی بھی تبدیل ہوتی گئی—متھیرا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ زندگی بھی تبدیل ہوتی گئی—متھیرا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ یہ خیال غلط ہے کہ ان کے پاس ذاتی فوٹوگرافر ہوتا ہے جو ہر وقت ان کی تصویریں اور ویڈیوز بناتا رہتا ہے۔

انہوں نے ایک سوال پر واضح کیا کہ ان کا ایک بیٹا ہے جب کہ دوسرے بیٹے کو انہوں نے گود لے رکھا ہے اور وہ دونوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکرز اور اداکار مختلف چیزیں ہیں، انہیں ملانے سے نقصان ہو رہا ہے، متھیرا

ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پہلے مرد حضرات خواتین کی تعریف کرتے ہیں، ان سے دعا سلام شروع کرتے ہیں، پھر انہیں بہن تک بنا لیتے ہیں اور پھر بعد میں ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ و ماڈل کے مطابق سوشل میڈیا پر تعریفیں کرنے اور دعا سلام کرنے کے بعد وہی لوگ غلط مطالبے کرنے لگتے ہیں اور پھر آخر میں نفرت بھی کرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید پر زیادہ توجہ نہیں دیتیں۔

اگرچہ اداکارہ نے پروگرام مین کیریئر کے عروج و زوال کی بات کی مگر انہوں نے یہ واضح طور پر تسلیم نہیں کیا کہ اب ان کا زوال ہو چکا ہے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ اب ان کی زندگی بدل چکی ہے۔

واضح رہے کہ متھیرا نے 2013 میں پنجابی گلوکار فلنٹ جے سے خفیہ شادی کی تھی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے مگر شادی کے چند سال بعد ہی ان میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024