• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پہلا ٹی ٹوئنٹی: بابراعظم، محمد رضوان کی نصف سنچریاں، پاکستان کے 232 رنز

شائع July 16, 2021 اپ ڈیٹ July 17, 2021
محمد رضوان اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 150 رنز بنائے—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
محمد رضوان اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 150 رنز بنائے—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
بابراعظم نے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی—فوٹو:ای سی ٹوئٹر
بابراعظم نے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی—فوٹو:ای سی ٹوئٹر

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کی شان دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 232 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو بڑا ہدف دے دیا۔

انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو انگلینڈ سے ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کے امتحان کا سامنا

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان نے پراعتماد آغاز کیا۔

کپتان بابراعظم نے تیز بیٹنگ کی اور 35 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرلی۔

دوسرے اینڈ سے محمد رضوان نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی.

محمد رضوان اور بابراعظم نے شان دار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ پر 150 رنز کی بہترین شراکت قائم کی.

پاکستان کی پہلی وکٹ 150 رنز پر اس وقت گری جب محمد رضوان 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے.

نئے آنے والے بلے باز صہیب مقصود نے انتہائی جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی اور پہلی ہی گیند پر چوکا مارا اور 7 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے.

بابراعظم نے 49 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ویلی کی گیند پر بیئراسٹو کےہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

کپتان نے ٹیم کا اسکور 17 ویں اوور کی دوسری گیند پر 175 رنز تک پہنچا کر بہترین پوزیشن دلائی تھی۔

محمد حفیط اور فخر زمان نے بھی رنز کی رفتار کم نہیں ہونے دی اور 221 تک پہنچایا اور دونوں اسی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ فخرزمان نے ایک چوکا اور 3 چھکوں کی مدد سے 8 گیندوں پر 26، محمد حفیظ نے 10 گیندوں پر ایک چوکا اور 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز عماد وسیم تھے، جنہوں نے 2 گیندوں پر 3 رنز بنائے تھے تاہم وہ وکٹوں کے درمیان دوڑ لگاتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 232 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اعظم خان نے آؤٹ ہوئے بغیر ایک چوکے کی مدد سے3 گیندوں پر 5 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹم کیوران نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک روزہ سیریز میں بدترین شکست کے بعد پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعظم خان کو ڈیبیو کرایا جبکہ حسن علی انجری کے باعث میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، فخر زمان، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین

انگلینڈ: آئن مورگن (کپتان)، جیسن روئے، ڈیوڈ ملان، جونی بیئراسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، لیوس گریگوری، ٹام کیوران، ڈیوڈ ویلی، ثاقب محمود، میٹ پارکنسن

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024