• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تاریخ میں دوسری مرتبہ خاتون فلم ساز نے ’کانز‘ کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا

شائع July 20, 2021
جولیا ڈکارناؤ سب سے بڑا ایوارڈ جیتنے والی اب تک کی دوسری خاتون فلم ساز بن گئیں—فوٹو:اے پی
جولیا ڈکارناؤ سب سے بڑا ایوارڈ جیتنے والی اب تک کی دوسری خاتون فلم ساز بن گئیں—فوٹو:اے پی

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے ’کانز فیسٹیول‘ کی 74 سالہ تاریخ میں دوسری مرتبہ خاتون فلم ساز نے میلے کا سب سے بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

’کانز فلم فیسٹیول‘ کے سالانہ 74 ویں میلے کا آغاز رواں ماہ 9 جولائی کو ہوا تھا، مذکورہ میلہ گزشتہ برس کے آغاز میں ہونا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اسے ڈیڑھ سال کی تاخیر کے بعد منعقد کیا گیا۔

کورونا کی وبا کے باوجود فرانس کے شہر ’کانز‘ میں منعقد کیے گئے فیسٹیول میں یورپ بھر سمیت امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ سے بھی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ سال کی تاخیر کے بعد ’کانز‘ فلمی میلے کا انعقاد

تقریباً 10 روز تک جاری رہنے والے میلے میں 56 فلموں کو دکھایا گیا جس میں سے 16 فلمیں خواتین فلم سازوں کی تھیں۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ’کانز‘ کا ’آسکر‘ جیسا اعزاز رکھنے والا سب سے بڑا فلمی ایوارڈ ‘پالمے ڈی اور‘ ایوارڈ تاریخ میں دوسری مرتبہ خاتون فلم ساز نے جیتا۔

ایرانی فلم ساز اصغر فرہادی کی فلم دوسرا بڑا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئی—فوٹو: اے پی
ایرانی فلم ساز اصغر فرہادی کی فلم دوسرا بڑا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئی—فوٹو: اے پی

74 ویں فلم فیسٹیول میں فرانسیسی فلم ساز جولیا ڈکارناؤ کی ہارر باڈی فلم ’ٹائٹانے‘ نے ’پالمے ڈی اور‘ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

فیسٹیول میں مجموعی طور پر 22 کیٹیگریز میں 25 ایوارڈز دیے گئے، جس میں سے سب سے بڑا ایوارڈ خاتون فلم ساز نے جیتا جب کہ دیگر چند ایوارڈز بھی خواتین حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

رناتے رنسو کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
رناتے رنسو کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی

کانز کا دوسرا اہم ترین ایوارڈ ایرانی فلم ساز اصغر فرہادی کو ان کی فلم ’اے ہیرو‘ پر دیا گیا جب کہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فرانسیسی فلم ساز لیوس کیراکس کو دیا گیا۔

فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ 33 سالہ نارویجن اداکارہ رناتے رنسو کو دیا گیا جب کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ امریکی اداکار سلیب لونڈری جونز لے اڑے۔

سلیب لونڈری جونز نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا—فوٹو: اے پی
سلیب لونڈری جونز نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا—فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024