• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی: خراب موسم کے باعث کارگو شپ بندرگاہ سے دور 'سی ویو' پہنچ گیا

شائع July 22, 2021
جہاز سی ویو  پر کھڑا ہے—فوٹو: شازیہ حسن
جہاز سی ویو پر کھڑا ہے—فوٹو: شازیہ حسن

کراچی کے سمندر میں کنٹینرز سے لدا جہاز موسم کی خرابی کے باعث لنگرانداز ہونے کے مقام سے دور سی ویو پہنچ گیا جہاں وہ دوسرے روز بھی موجود ہے جبکہ حکام کی جانب سے اسے واپس متعلقہ مقام تک پہنچانے کے لیے اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق ایم وی ہینگ ٹونگ نامی جہاز چین کے شہر شنگھائی سے ترکی کے شہر استنبول جا رہا تھا اور کراچی کی بندرگاہ میں مکمل طور پر داخل نہیں ہوا تاہم وہ پاکستان کے سمندر میں رکا اور عملے کی تبدیلی کا انتظار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بندرگاہ کے قریب 2 مال بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے

سمندر میں خرابی کے باعث جہاز اپنے لنگر انداز ہونے کے مقام سے کٹ گیا اور کم گہرے پانی کی طرف جانے لگا اور جب کے پی ٹی کو جہاز کے بارے میں آگاہ کیا گیا تو کارگو پہلے ہی کم گہرے پانی میں کھڑا تھا۔

کے پی ٹی نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایس ایم اے) کو الرٹ کردیا لیکن وہ بھی زیادہ مدد نہیں پہنچا سکی۔

کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ بندرگاہ کے نیویگیشن چینل کو جہاز کے ساحل کی طرف جانے کا اشارہ نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جہاز کے تحفظ کی ذمہ داری اس کے مالک کی ہے’ تاہم کے پی ٹی اور پی ایس ایم اے پاکستان کے پانیوں میں کسی قسم کے آپریشنل اور تیکنیکی مدد کے لیے بدستور دستیاب ہوں گے۔

—فوٹو: شازیہ حسن
—فوٹو: شازیہ حسن

کراچی کے ساحل پر کھڑا ہونے والا 98 میٹر لمبا اور 20 میٹر چوڑا جہاز ہانگ کانگ کی کمپنی کی ملکیت ہے، اس کو 2010 میں تیار کیا گیا اور اس میں سامان کی گنجائش 3 ہزار 600 ڈیڈ ویٹ ٹن کی ہے۔

خیال رہے کہ عام طور پر پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے والے جہاز پاکستانی پرچم لہراتے ہیں لیکن ایم وی ہینگ ٹونگ میں پاناما کا جھنڈا لہرا رہا ہے اور ہنگامی طور پر اس کی تبدیلی کا بھی نہیں سوچا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کیماڑی میں ’زہریلی گیس‘ سے 4 افراد جاں بحق، 18 کی حالت غیر

ٹی وی پر جیسے ہی کراچی کے ساحل پر جہاز کی آمد کی خبر چلی تو کئی شہریوں نے سی ویو کی طرف رخ کر لیا۔

—فوٹو: شازیہ حسن
—فوٹو: شازیہ حسن

سی ویو پر موجود متعدد افراد کنیٹروں سے لدا ہوا جہاز دیکھ کر حیران ہوئے اور خدشے میں پڑ گئے کہیں جہاز کو نقصان نہ پہنچے جبکہ دیگر نے حیرانی کا اظہار کیا کہ سمندر کی شدید لہریں جہاز کو توڑ نہ دے۔

دوسری جانب مون سون کی بارشوں کے باعث سی ویو پر شہریوں کے جانے پر پابندی عائد ہے اور دفعہ 144 نافذ ہے، جس کےباعث لوگوں کو ساحل کی طرف جانے سے روکنے کے لیے عبدالستار ایدھی ایونیو پر رکاؤٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024