• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عیدِ قرباں پر اس ترکیب سے چپلی کباب تیار کریں

شائع July 23, 2021
یوں تو کباب کی درجنوں اقسام ہیں لیکن ان کا پشاوری چپلی کباب سے کوئی مقابلہ نہیں—فوٹو: شٹراسٹاک
یوں تو کباب کی درجنوں اقسام ہیں لیکن ان کا پشاوری چپلی کباب سے کوئی مقابلہ نہیں—فوٹو: شٹراسٹاک

عیدِ قرباں پر جب تک لذیذ اور ذائقے دار پکوان نہ کھائے جائیں عید کا لطف نہیں آتا جن میں چپلی کباب کی موجودگی ایک طرح سے لازم و ملزوم ہے۔

یوں تو برصغیر میں کباب کی درجنوں اقسام کھائی جاتی ہیں جیسا کہ شامی، بوٹی، بہاری، گلاوٹی وغیرہ مگر ان سب کا پشاوری چپلی کباب سے کوئی مقابلہ نہیں۔

عیدالاضحیٰ پر درج ذیل ترکیب سے آسانی سے چپلی کباب تیار کیے جاسکتے ہیں۔

اجزا

بیف کا قیمہ- آدھا کلو

ٹماٹر- آدھا کپ

پیاز - تین چوتھائی کپ

دھنیا- آدھا کپ

سبز مرچیں - ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ- ایک کھانے کا چمچ

مکھن- 2 کھانے کے چمچ

انڈہ - ایک عدد

بیسن - 3 کھانے کے چمچ

پسا ہوا ثابت دھنیا - 2 کھانے کے چمچ

اناردانہ - 2 کھانے کے چمچ

کٹی لال مرچیں - 2 کھانے کے چمچ

ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر - آدھا کھانے کا چمچ

نمک - حسبِ ذائقہ

کھانے کا تیل - فرائی کے لیے

ترکیب

ایک باؤل میں بیف قیمہ، ٹماٹر، پیاز، دھنیے کے پتے، سبز مرچیں، ادرک لہسن پیسٹ، مکھن، انڈے، بیسن، ثابت دھنیا، اناردانہ، کٹی لال مرچیں، ہلدی، گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس مکسچر کو تین سے چار گھنٹے کے لیے میرینیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں۔

پھر ہاتھوں سے اس مکسچر سے گول کباب بنا لیں۔

اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے کبابوں کو دونوں سائیڈوں سے چار سے پانچ منٹ تک فرائی کریں۔

لذیذ چپلی کباب کو رائتے اور املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024