• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'دل نا اُمید تو نہیں' کا شاندار اختتام، سوشل میڈیا پر یمنیٰ زیدی کی اداکاری کے چرچے

شائع July 27, 2021
آخری قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ڈرامے اور اس کی کاسٹ کو بہت زیادہ سراہ رہے ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
آخری قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ڈرامے اور اس کی کاسٹ کو بہت زیادہ سراہ رہے ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

ڈراما سیریل 'دل نا اُمید تو نہیں' انسانی اسمگلنگ اور جسم فروشی جیسے حساس موضوعات پر ایک ٹھوس پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا جس میں مداحوں کی جانب سے اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔

گزشتہ شب نشر ہونے والی 'دل نا اُمید تو نہیں' کی آخری قسط نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ڈرامے اور کاسٹ کو بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔

اکثر مداحوں کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اپنے اپنے کرداروں کا حق ادا کیا۔

مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ جیسے موضوع پر بنا ڈراما 'دل نا امید تو نہیں'

خیال رہے کہ یہ ڈراما انسانی اسمگلنگ، جسم فروشی اور بچوں کے استحصال سمیت خواتین پر ڈھائے جانے والے ناروا سلوک جیسے موضوعات پر مبنی ہے۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

'دل نا امید تو نہیں' میں یاسرہ رضوی اور یمنیٰ زیدی سمیت سامعہ ممتاز، نعمان اعجاز، وہاج علی اور عمیر رانا جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیے۔

اس ڈرامے کی کہانی آمنہ مفتی نے لکھی جسے کشف فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بیک وقت ٹی وی ون اور پی ٹی وی پر نشر کیا گیا جبکہ اس ڈرامے کی ہدایات کاشف نثار نے دیں۔

اس ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کا آخری سین گردش کررہا ہے جس میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی ایک پگڈنڈی پر چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'دل نا امید تو نہیں' کو پیمرا کا نوٹس ملنے پر تکلیف ہوئی، یمنیٰ زیدی

اس ویڈیو کلپ میں یمنیٰ زیدی کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 'اکرام سمیت ہمارے سارے مجرم پکڑے گئے لیکن کتنے ہی لوگ ہوں گے جن تک ہم پہنچ نہیں سکے، ہم کوشش کرتے رہیں گے، ایک دوسرے کا سہارا بنتے رہیں گے، ایک دوسرے پر یقین رکھتے رہیں گے، دل ناامید تو نہیں، ناکام ہی تو ہے، لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے'۔

مذکورہ ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور وہاج اوبسیسڈ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے ایک خوبصورت اختتام قرار دیا۔

میہی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یمنیٰ زیدی نے سنبل کے کردار میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

مونا نے لکھا کہ یمنیٰ زیدی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، انہوں نے سنبل سے لے کر رکھی کے کردار کو بہترین انداز میں ادا کیا۔

علیزے نامی صارف نے لکھا کہ 'بہترین اختتام، ہمیں انہیں اور اس شاہکار ڈرامے کو یاد کریں گے'۔

یمنیٰ زیدی زون نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ یمنیٰ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور ہم خوش قسمت ہیں کہ وہ یہاں ہیں، وہاج علی اور ان کی جوڑی بہت پسند آئی۔

بھٹکتی آتما نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ وہ کردار جسے بھلانا مشکل ہے۔

نمرہ مشتاق کے مطابق یمنیٰ زیدی نے ڈرامے کے لیے نہیں بلکہ معاشرے کے لیے ایک متاثر کن کردار ادا کیا۔

'دل نا امید تو نہیں' کے حوالے سے ڈرامے کی مرکزی اداکارہ یاسرہ رضوی نے قبل ازیں ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اور یمنیٰ زیدی اعلیٰ درجے پر جسم فروشی کا کام کرنے والی خواتین کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

یاسرہ رضوی نے بتایا تھا کہ وہ اور یمنیٰ زیدی پیسوں کے عوض پرتعیش پارٹیوں کی رونق بڑھانے کا کام سر انجام دیتی دکھائی دیں گی لیکن اس کے علاوہ بھی ان کے کرداروں کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

تاہم رواں برس فروری میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ڈراما سیریل 'دل ناامید تو نہیں' میں نشر کیا جانے والے مواد کو ضابطہ اخلاق کے مطابق بنانے کی ہدایت کی تھی جس پر ڈرامے کی کاسٹ اور شائقین کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Ali Soomro Jul 28, 2021 05:53am
Nation kharab kardo Asia darma Bana k

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024