• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مردان: گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نویں کا پرچہ تھما دیا گیا

شائع July 31, 2021
والدین اور اساتذہ ایسوسی ایشنز نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے — فائل فوٹو: اے پی پی
والدین اور اساتذہ ایسوسی ایشنز نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے — فائل فوٹو: اے پی پی

ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) کے گیارہویں جماعت کا پرچہ دینے والے طلبہ اس وقت حیران ہو گئے جب انہیں نگراں عملے کی جانب سے نویں جماعت کا پرچہ دے دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ ثانوی بورڈ مردان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جمعہ کو گیارہویں جماعت کے طلبہ کا ریاضی کا پرچہ تھا۔

تاہم طلبہ اس وقت حیران رہ گئے جب امتحانی عملے نے نویں جماعت کا پرچہ انہیں تھمایا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک و انٹر کے طلبہ کا وزیراعظم سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ

بعد ازاں تعلیمی بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایچ ایس ایس سی کا گیارہویں جماعت کا پرچہ صبح کے بجائے اسی دن دوپہر 2 بجے لیا جائے گا۔

جب صحافی مذکورہ معاملے پر مؤقف لینے کے لیے چیئرمین اعلیٰ ثانوی بورڈ امتیاز ایوب کے دفتر پہنچے تو چیئرمین نے مبینہ طور پر ان سے بدتمیزی کی۔

مزید پڑھیں: کراچی: میٹرک امتحانات میں بدترین بدانتظامی پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

صحافیوں نے بورڈ چیئرمین کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں طلبہ کے والدین اور ٹیچرز ایسوسی ایشنز کے اراکین نے بھی متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ امتحانی پرچے کے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں اور اس غفلت و نااہلی کے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024