• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

دورہ ویسٹ انڈیز: سر پر گیند لگنے کے بعد اعظم خان ہسپتال منتقل

شائع July 31, 2021
گیانا میں ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان کے سر پر فاسٹ باؤلر کی گیند لگی— فوٹو بشکریہ پی سی بی
گیانا میں ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان کے سر پر فاسٹ باؤلر کی گیند لگی— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کے نوجوان بلے باز اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جمعہ کو گیانا میں ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان کے سر پر فاسٹ باؤلر کی گیند لگی جس کے بعد انہں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سر پر چوٹ کے سبب اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹی20 میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیورو سرجن نے 24 گھنٹے معائنے میں رکھنے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کا پیر کو دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

چوتھے ٹی20 کے لیے اعظم خان کی دستیابی کا فیصلہ ان کے معائنے کے بعد کیا جائے گا۔

اعظم خان گیند لگنے کے بعد بے ہوش نہیں ہوئے اور جب ان کو گیند لگی اس وقت انہوں نے ہیلمٹ پہنا ہو تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ڈیبیو کرنے والے اعظم خان کو اب تک مڈل آرڈر میں مکمل مواقع نہیں مل سکے اور وہ محض چند گیندیں ہی کھیل سکے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو میچ میں وہ آخری اوور میں بیٹنگ کے لیے آئے اور اگلے میچ میں مشکل وقت میں جلد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد تیسرے میچ کے لیے انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں انہیں موقع فراہم کیا گیا لیکن میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024