• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کیا فیروز خان اور ان کی اہلیہ میں اختلافات ختم ہوچکے؟

شائع August 5, 2021
دونوں نے گزشتہ ایک سال سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ کوئی تصویر یا ویڈیو بھی شیئر نہیں کی —فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے گزشتہ ایک سال سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ کوئی تصویر یا ویڈیو بھی شیئر نہیں کی —فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر ہونے کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل دسمبر 2020 میں سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلی تھیں کہ دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے اور بعدازاں کچھ سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ان کے درمیان طلاق بھی ہوگئی۔

گزشتہ 8 ماہ میں فیروز خان اور اہلیہ کی جانب سے علیحدگی اور طلاق کی افواہوں پر کوئی واضح بیان نہ دیے جانے کے بعد حال ہی میں علیزے سلطان کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا۔

مزید پڑھیں: فیروز خان کا اہلیہ سے علیحدگی کے معاملے پر بات کرنے سے گریز

علیزے سلطان کی اسٹوری وائرل ہونے کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔

ہوا کچھ یوں کہ علیزے سلطان نے فیروز خان کے مقبول ڈرامے 'خدا اور محبت' میں ان کی اور اقرا عزیز کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو مینشن بھی کیا۔

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ گلیکسی لولی وڈ نے انسٹاگرام پر علیزے سلطان کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کی اداکاری کو سراہتے ہوئے حال ہی میں ان کے لیے تعریفی جملے لکھے۔

علیزے سلطان کی جانب سے فیروز خان کی تعریف میں شیئر کی گئی اسٹوری کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیے کہ کیا ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے اور کیا ان کی طلاق نہیں ہوئی تھی؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جہاں مداحوں نے ان کی علیحدگی اور طلاق سے متعلق سوالات پوچھے، وہیں بعض مداحوں نے کمنٹس میں لکھا کہ علیزے سلطان کی جانب سے تعریف کیے جانے سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے درمیان کوئی تنازعات نہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس سے قبل رواں برس جون میں فیروز خان اور علیزے سلطان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جن سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ مذکورہ تصاویر ان کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کے بعد کی ہیں۔

دونوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد بھی یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

اگرچہ دونوں کی علیحدگی اور طلاق کی افواہیں پھیلنے کے بعد ان کے درمیان تنازعات ختم ہونے کی خبریں بھی چل رہی ہیں، لیکن حیران کن طور پر دونوں نے گزشتہ 8 ماہ سے واضح طور پر مذکورہ مسئلے پر کوئی بات نہیں کی۔

فیروز خان اور علیزے سلطان نے 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
فیروز خان اور علیزے سلطان نے 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

علاوہ ازیں دونوں نے گزشتہ ایک سال سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ کوئی تصویر یا ویڈیو بھی شیئر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے طلاق کی خبروں کو مسترد کیا اور نہ ہی اختلافات ختم ہونے کی بات کی۔

مزید پڑھیں: علیحدگی کی خبروں کے بعد فیروز خان و اہلیہ کی مبہم سوشل میڈیا پوسٹس

دونوں نے مارچ 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں مئی 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

فیروز خان نے شادی کے دو سال بعد مارچ 2020 میں شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا مگر اب وہ دوبارہ اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ان کی اہلیہ علیزے سلطان کا تعلق شوبز سے نہیں ہے لیکن اداکار کی بیوی ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024