• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

فلپائن: منیلا میں لاک ڈاؤن سے قبل ویکسین لگوانے کے لیے افراتفری

شائع August 6, 2021
ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے منیلا میں جمعرات کی رات سے نقل و حمل پر پابندی لگادی جائے گی 
— فوٹو: رائٹرز
ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے منیلا میں جمعرات کی رات سے نقل و حمل پر پابندی لگادی جائے گی — فوٹو: رائٹرز

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں کورونا کے متعدد ویکسی نیشن سینٹر پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب ہزاروں لوگ دو ہفتے کے لاک ڈاؤن سے قبل ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کی امید کے ساتھ ان سینٹرز پر پہنچے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتہائی خطرناک ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کوشش کے طور پر ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے منیلا میں جمعرات کی رات سے نقل و حمل پر پابندی لگادی جائے گی۔

صدارتی ترجمان ہیری روک نے اپنے بیان میں کہا کہ پڑوسی صوبے لاگونا، وسطی شہر الوئیلو اور جنوبی شہر کاگیان ڈی اورو بھی لاک ڈاؤن کی زد میں آئیں گے۔

59 سالہ گھریلو خاتون مریسل باکے اینٹوپولو شہر میں رات 3 بجے ویکسین لگوانے کی امید میں ایک مال کے باہر لمبی قطار میں نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن: کورونا کرفیو کی خلاف ورزی پر 'سزا' سے ایک فرد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ 'خبروں میں سنا ہے کہ اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ مال یا سپر مارکیٹ میں داخل نہیں ہوسکتے'۔

سوشل میڈیا پر تصاویر میں دیکھا گیا کہ شہری ویکسی نیشن سینٹرز پر اپنی باری کے لیے ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہیں اور پولیس کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مداخلت کرنی پڑی۔

36 سالہ اوفیلیا گونازلیز، رات گئے تک قطار میں کھڑی رہنے کے باوجود ویکسین لگوانے سے محروم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے رہیں گے اور گھر سے باہر نہیں نکلنے دیں گے تو ہمیں کھانا کون فراہم کرے گا؟

مزید پڑھیں: فلپائنی صدر کا کووڈ ویکسینز سے انکار پر لوگوں کو جیل بھیجنے کا انتباہ

فلپائن میں اب تک تقریباً 16 لاکھ کورونا کیسز اور 28 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور یہ جنوب مشرقی ایشیا میں انڈونیشیا کے بعد دوسرا ملک ہے جو وبا سے بُری طرح متاثر ہوا ہے۔

11 کروڑ آبادی والے ملک میں اب تک صرف ایک کروڑ 30 لاکھ یعنی 9.3 فیصد شہریوں کو مکمل ویکسین لگی ہے، جبکہ حکومت کا ہدف رواں سال تقریباً 7 کروڑ شہریوں کو ویکسین لگانا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024