• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

محرم کے دوران سول مسلح فورسز مقامی انتظامیہ کی مدد کریں گی، شیخ رشید

شائع August 6, 2021
محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس—فوٹو: پی آئی ڈی
محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس—فوٹو: پی آئی ڈی

محرم الحرم کے دوران ملک میں امن و امان برقرار رکھنے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیے سول مسلح فورسز تعینات کردی جائیں گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں ان کا کہنا تھا کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے جائیں گے اور محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

اجلاس میں وفاقی حکومت، پنجاب، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت سیکریٹری داخلہ یونس نسیم کھوکھر نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے افسران کو حکم دیا کہ محرم الحرام کے مہینے کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، سخت سیکیورٹی انتظامات، موبائل سروس معطل

دریں اثنا دارالحکومت کی پولیس نے مشکوک عناصر اور سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے شہر میں گشت بڑھا دیا ہے۔

ڈان کو اسلام آباد کے پولیس افسران نے بتایا کہ سب ڈویژنل پولیس افسران (ایس ڈی پی اوز) اور اسٹیشن ہاوس افسران (ایس ایچ اوز) نے محرم الحرام کے دوران ان کے علاقوں میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے حوالے سے منتظمین سے تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں منتظمین سے رضاکاروں کی معلومات بھی طلب کی گئی ہیں تاکہ ان کے عہدے کی تصدیق کی جاسکے اور انہیں شناخت کے لیے کارڈز کا اجرا کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے تمام سپرنٹنڈنٹ (ایس پیز) محرم کے مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے میں مدد کے لیے اپنے علاقوں میں علمائے کرام، اسکالرز اور تاجروں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں9 محرم الحرام کے جلوس سخت سیکیورٹی میں اختتام پذیر

انہوں نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے عہدیدار اور ٹیمیں سیکیورٹی کی غرض سے حساس امام بارگاہوں پر تعینات ہوں گی اور اسمارٹ کارز ان کے اطراف میں نگرانی کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ متصل علاقوں اور جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا جبکہ دیگر امام بارگاہوں میں مجالس کے دوران کمانڈوز سیکیورٹی کی خدمات انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سڑکوں کی چیکنگ کرے گا جبکہ جلوس میں شرکت کرنے والے افراد کے داخلے کو مکمل چیکنگ کے یقینی بنایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024