• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مظفرگڑھ: فائرنگ سے جمشید دستی کے بڑے بھائی جاں بحق

شائع August 8, 2021
جمشید دستی کے بڑے بھائی کے قتل کی تفتیش کی نگرانی ڈی پی او محمد حسن اقبال کریں گے—فوٹو: محمد علی
جمشید دستی کے بڑے بھائی کے قتل کی تفتیش کی نگرانی ڈی پی او محمد حسن اقبال کریں گے—فوٹو: محمد علی

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں تھانہ سٹی کے علاقے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بڑے بھائی کو قتل کردیا گیا۔

ترجمان مظفر گڑھ پولیس کا کہنا تھا کہ تھرمل بائی پاس کے قریب زمین کے فیصلے میں تکرار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں مشتاق احمد دستی جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: قتل کیس میں جمشید دستی کی ضمانت منظور

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع کا معائنہ کیا اور دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان کو پولیس نے تھانہ سٹی منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین انوسٹی گیشن کی ٹیموں کو بھی جائے وقوع پر طلب کیا گیا جبکہ ڈی پی او محمد حسن اقبال کی نگرانی میں تفتیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او محمد حسن اقبال بھی موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کے لواحقین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نہر کا پانی کھولنے پر جمشید دستی کی گرفتاری اور 14 روزہ ریمانڈ

انہوں نے ہدایت کی کہ مقتول مشتاق دستی کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی سابق رکن قومی اسمبلی ہیں اور وہ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر میڈیا پر خبروں میں رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024