• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

چین، پاکستان کو مزید 10 کروڑ ویکسین فراہم کرے گا، سفیر

شائع August 10, 2021
دونوں فریقین نے امن و خوشحالی کے فروغ اور خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا — فوٹو: پی آئی ڈی
دونوں فریقین نے امن و خوشحالی کے فروغ اور خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا — فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک چین، پاکستان کو کورونا ویکسین کے 10 کروڑ خوراکیں فراہم کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں انہیں آگاہ کیا کہ چین، رواں ہفتے ویکسین کی 60 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا جبکہ رواں سال کے اختتام تک مزید 10 کروڑ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں فریقین نے امن و خوشحالی کے فروغ اور خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان 'ویکسین نیشنلزم' کے معاملے پر چین کے ساتھ ہے، شاہ محمود قریشی

ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی کسوٹی پر پورا اترنے والے دو دوست ہر اچھے اور بُرے وقت میں ایک دوسرے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024