• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

گلگت بلتستان: پی ٹی آئی نے نگر کے ضمنی انتخاب میں شکست تسلیم کرلی

شائع August 10, 2021
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پر کوئی بھی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام نہیں لگا سکتا — فائل فوٹو: ڈان
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پر کوئی بھی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام نہیں لگا سکتا — فائل فوٹو: ڈان

برسر اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار کو نگر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انداز میں ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان اور وزیر خزانہ جاوید علی منوا کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کی پولنگ کے دوران انتخابی قوانین پر عمل درآمد کیا گیا۔

فتح اللہ نے کہا کہ تمام امیدواروں کو مقابلے میں برابری کا موقع فراہم کرکے گلگت بلتستان حکومت اور الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پر کوئی بھی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام نہیں لگا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کو شکست

وزیر اطلاعات نے اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار ایوب وزیری کو ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

فتح اللہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار نے عام انتخابات میں اس نشست پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات: پی ٹی آئی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے

وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے نگر میں شفاف ضمنی انتخاب کروا کر اپنا وعدہ پوار کیا۔

ایوب وزیری نے پی ٹی آئی امیدوار ذوالفقار علی بہشتی کو 384 ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی۔

یہ نشست تب خالی ہوئی تھی جب پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اس نشست سے استعفیٰ دیا اور گلگت ون کی نشست برقرار رکھی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024