• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز

شائع August 15, 2021
ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی— فوٹو: ویسٹ انڈیز کرکٹ
ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی— فوٹو: ویسٹ انڈیز کرکٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 160 رنز پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

کپتان بابر اعظم 7 چوکوں کی مدد سے 54 اور فہیم اشرف 12 رنز کے اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

کنگسٹن، جمیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے 251 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو جوشوا ڈی سلوا اور جومیل ویریکن وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کو ویسٹ انڈین ٹیم کو آؤٹ کرنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور میزبان ٹیم اپنے گزشتہ دن کے اسکور میں مزید 2 رنز کے اضافے سے پویلین لوٹ گئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے دن کے پہلے ہی اوور میں ویریکن کو چلتا کیا اور پھر اپنے اگلے ہی اوور میں جوشوا ڈی سلوا کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کے بڑی لیڈ کے حصول کے خواب پر پانی پھیر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور 36 رنز کی برتری حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیسن ہولڈر نے 58 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ محمد عباس نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستان نے 36 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر عمران بٹ اس اننگز میں بھی ناکام رہے اور کھاتا کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔

اظہر علی نے عابد علی کے ساتھ مل کر 55 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس مرحلے پر ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز 23 رنز بنانے کے بعد کیماروچ کو وکٹ دے بیٹھے۔

عابد علی نے 34 رنز کی اننگز کھیلی لیکن جیڈن سیلز نے ان کا کام تمام کردیا لیکن پاکستان کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب گزشتہ اننگز میں نصف سنچری بنانے والے فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے سیلز کی دوسری وکٹ بن گئے۔

65 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے ان کے نائب محمد رضوان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔

اسکور 117 تک پہنچا ہی تھا کہ میچ میں بارش نے مداخلت کردی جس کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔

پاکستان نے اب تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے ہیں، بابر 28 اور رضوان 26 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان کو دوسری اننگز میں 81 رنز کی برتری حاصل ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیماروچ اور سیلز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024