• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

پاکستان کا مقامی طور پر تیار راکٹ سسٹم فتح-ون کا کامیاب تجربہ

شائع August 24, 2021
راکٹ سسٹم روایتی جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے— فوٹو: ڈان نیوز
راکٹ سسٹم روایتی جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح-ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے آج مقامی طور پر تیار کردہ فتح-ون (گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم) کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا جو روایتی جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا بیلسٹک میزائل 'غزنوی' کا کامیاب تجربہ

اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم، صدر مملکت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے کامیاب تجربے پر تمام افسران اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے رواں ماہ 12 اگست کو بھی بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

سنگل اسٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا حامل غزنوی میزائل 320 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

اس سے قبل رواں سال 26 مارچ کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل 'شاہین ون-اے' کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بلیسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ میزائل کی رینج 900 کلومیٹر ہے اور اس میزائل تجربے کا مقصد جدید نیویگیشن سسٹم سمیت ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ توثیق کرنا ہے۔

پاکستان نے 11 فروری کو بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو 450 کلو میٹر فاصلے تک زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل 3 فروری کو پاکستان نے 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024