• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، بجلی غائب

شائع September 3, 2021
بارش شروع ہوتے ہی حسب روایت بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی — فوٹو: ڈان نیوز
بارش شروع ہوتے ہی حسب روایت بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کی صبح شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، ملیر، لانڈھی، شاہراہ فیصل، سخی حسن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

دوسری جانب بارش شروع ہوتے ہی حسب روایت بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی اور کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔

شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ 'شہر کے مختلف علاقوں سے درمیانی سے تیز بارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، کے الیکٹرک کا عملہ صورتِحال کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ چند فیڈرز کو حفاظتی بنیادوں پر بند کیا جا سکتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

کے الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں لیکن نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے'۔

ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں آج سے بارش کا امکان، کراچی میں سیلابی صورتحال کی وارننگ

ادارے نے کہا کہ کراچی میں میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024